15.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قومی کھیل ایوارڈ 2020 کا اعلان – روہت شرما، مریپّن ٹی، مانک بترا، محترمہ ونیش اور محترمہ رانی کو کھیل رتن

Urdu News

نئی دہلی، کھیل ایوارڈ، کھیلوں میں عمدگی کے اعتراف اور اس کے لئے انعام کے طور پر ہر سال دیئے جاتے ہیں۔ راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ چار برسوں کی مدت میں کسی کھلاڑی کے ذریعے کھیل کے شعبے میں شاندار اور سب سے بہترین کارکردگی کے لئے دیا جاتا ہے۔ ارجن ایوارڈ مسلسل چار برسوں تک بہترین کارکردگی کے لئے دیا جاتا ہے۔ دروناچاریہ ایوارڈ باوقار بین الاقوامی کھیل مقابلوں میں تمغہ جیتنے کے لائق کھلاڑیوں کو تیار کرنے کے لئے کوچوں کو دیا جاتا ہے۔ دھیان چند ایوارڈ کھیلوں کی ترقی میں تاعمر تعاون کے لئے ہے اور راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار کارپوریٹ اداروں (نجی اور سرکاری دونوں شعبوں میں) اور ایسے اشخاص کو دیا جاتا ہے جنھوں نے کھیل کو فروغ دینے اور اس کی ترقی میں اہم رول ادا کیا ہو۔ انٹر – یونیورسٹی ٹورنامنٹ میں کل ملاکر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی یونیورسٹی کو مولانا ابوالکلام آزاد (ایم اے کے اے) ٹرافی دی گئی ہے۔ ان کھیل ایوارڈس کے علاوہ وزارت تینزنگ  نورگے نیشنل ایڈونچر ایوارڈ دے کر ملک کے لوگوں کے درمیان ایڈونچر کے جذبے کا اعتراف بھی کرتی ہے۔

اس سال کھیل ایوارڈ کے لئے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئیں، جن پر جسٹس (ریٹائرڈ) مکند کم شرما (سپریم کورٹ کے سابق جج) کی زیر صدارت سلیکشن کمیٹی نے غور کیا اور دیگر اراکین نے معروف کھلاڑی، کھیل صحافت اور کھیل انتظامیہ میں اچھا تجربہ رکھنے والے افراد وغیرہ شامل تھے۔

کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر اور مناسب جانچ کے بعد حکومت نے مختلف زمروں کے تحت درج ذیل کھلاڑیوں، کوچوں اور اداروں کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے:

ایوارڈ یافتگان 29 اگست 2020 کو راشٹرپتی بھون میں ورچول طریقے سے خاص طور پر منعقدہ تقریب میں عزت مآب صدر جمہوریہ ہند سے یہ ایوارڈ حاصل کریں گے۔

  1. راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ

نمبر شمار

کھلاڑی کا نام

کھیل کا نام

جناب روہت شرما

کرکٹ

جناب مریپّن ٹی

پیرا ایتھلیٹکس

محترمہ مانیکا بترا

ٹیبل ٹینس

محترمہ ونیش

کشتی

محترمہ رانی

ہاکی

  1. درونا چاریہ ایوارڈ
  1. لائف – ٹائم زمرہ

نمبرشمار

کوچ کا نام

کھیل کا نام

جناب دھرمیندر تیواری

تیراندازی

جناب پرشوتم رائے

ایتھلیٹکس

جناب شیو سنگھ

باکسنگ

جناب رومیش پٹھانیا

ہاکی

جناب کرشن کمار ہوڈا

کبڈی

جناب وجے بھال چندر منیشور

پیرا پاور لفٹنگ

جناب نریش کمار

ٹینس

جناب اوم پرکاش دہیا

کشتی

.B  مستقل زمرہ

نمبرشمار

کوچ کا نام

کھیل کا نام

جناب جیوڈ فیلکس سیبستین

ہاکی

جناب یوگیش مالویہ

ملکھمب

جناب جسپال رانا

شوٹنگ

جناب کلدیپ کمار ہانڈو

ووشو

جناب گورو کھنہ

پیرا بیڈمنٹن

  1. ارجن ایوارڈ

نمبرشمار

کھلاڑی کا نام

کھیل کا نام

جناب اتانو داس

تیراندازی

محترمہ دوتی چند

ایتھلیٹکس

جناب ساتوک سائی راج رنکی ریڈی

بیڈمنٹن

جناب چراغ چندر شیکھر شیٹی

بیڈمنٹن

جناب وشیش بھری گوونشی

باسکیٹ بال

صوبیدار منیش کوشک

باکسنگ

محترمہ لولینا بورگوہین

باکسنگ

جناب ایشانت شرما

کرکٹ

محترمہ دیپتی شرما

Cricket

جناب ساونت اجے اننت

گھڑسواری

جناب سندیش جھنگن

فٹبال

محترمہ آدیتی اشوک

گولف

جناب آکاش دیپ سنگھ

ہاکی

محترمہ دیپکا

ہاکی

جناب دیپک

کبڈی

جناب کالے ساریکا سدھاکر

کھو کھو

جناب دتّو بابن بھوکانل

کشتی بانی

محترمہ مانو بھاکیر

شوٹنگ

جناب سوربھ چودھری

شوٹنگ

محترمہ مدھوریکا سوہس پٹکر

ٹیبل ٹینس

جناب دیوج شرن

ٹینس

جناب شیوا کیشاون

وِنٹر اسپورٹس

محترمہ دویا کاکرن

کشتی

جناب راہل اوارے

کشتی

جناب سویاش نارائن جادھو

پیرا تیراکی

جناب سندیپ

پیرا ایتھلیٹکس

جناب منیش ناروال

پیرا شوٹنگ

4.       دھیان چند ایوارڈ

نمبرشمار

کھلاڑی کا نام

کھیل کا نام

جناب کلدیپ سنگھ بھلر

ایتھلیٹکس

محترمہ جنسی فلپس

ایتھلیٹکس

جناب پردیپ شری کرشنا گاندھے

بیڈمنٹن

محترمہ تروپتی مرگنڈے

بیڈمنٹن

محترمہ این اوشا

باکسنگ

جناب لاکھا سنگھ

باکسنگ

جناب سکھوندر سنگھ سندھو

فٹبال

جناب اجیت سنگھ

ہاکی

جناب من پریت سنگھ

کبڈی

جناب جے رنجیت کمار

پیرا ایتھلیٹکس

جناب ستیہ پرکاش تیواری

پیرا بیڈمنٹن

جناب منجیت سنگھ

کشتی بانی

آنجہانی سچن ناگ

تیراکی

جناب نندن پی بال

ٹینس

جناب نیتر پال ہوڈا

کشتی

5.       تینزنگ نورگے نیشنل ایڈونچر ایوارڈس 2019

نمبر شمار

کھلاڑی کا نام

زمرہ

محترمہ انیتا دیوی

لینڈ ایڈونچر

کرنل سرفراز سنگھ

لینڈ ایڈونچر

جناب ٹکا تاموت

لینڈ ایڈونچر

جناب نریندر سنگھ

لینڈ ایڈونچر

جناب کیول ہرین ککا

لینڈ ایڈونچر

جناب ستیندر سنگھ

واٹر ایڈونچر

جناب گجانند یادو

ایئر ایڈونچر

آنجہانی مگن بسّا

لائف ٹائم اچیومنٹ

.6       مولانا ابوالکلام آزاد (ایم اے کے اے) ٹرافی

1.

پنجاب یونیورسٹی، چنڈی گڑھ

.7       راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار

نمبرشمار

زمرہ

راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار، 2020 کے لئے جن اداروں کے نام کی سفارش کی گئی ہے

1.

ابھرتی ہوئی نوجوان صلاحیتوں کی شناخت کرنا اور اسے پروان چڑھانا

  1. لکشیہ انسٹی ٹیوٹ
  2. آرمی اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ

2.

کارپوریٹ سماجی ذمے داری کے ذریعے کھیلوں کی حوصلہ افزائی

آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن (او این جی سی) لمیٹڈ

3.

کھلاڑیوں کو روزگار اور کھیلوں سے متعلق فلاحی اقدامات

ایئر فورس اسپورٹس کنٹرول بورڈ

4.

ترقی کے لئے کھیل

انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس مینجمنٹ (آئی آئی ایس ایم)

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More