16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لولینا بورگوہین نے ٹوکیو اولمپک میں ہندوستان کے لئے ایک اور تمغے کو یقینی بنایا

Urdu News

شمال مشرقی خطے کے ترقیات سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں میں کھیل اور فٹنس سرگرمیوں کے تعلق سے حوصلے کا ہونا ایک جگ ظاہر ہے سچائی ہے۔یہ بات میرے شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این ای آر)وزیر بننے سے پہلے ہی  اِن خوبصورت علاقوں کے میرے سفر میں واضح تھی۔

اب جبکہ لولینا بورگوہین نے ایک سابق عالمی چمپئن کو شکست دینے کے بعد ٹوکیو اولمپک میں ہندوستان کےلئے ایک دوسرے تمغے کو یقینی بنادیا ہے تو یہ میرے لیے انتہائی فخر کی بات ہے۔میری طرح ہی یہ نہ صرف آسام کے ہر شخص کے لئے ، بلکہ ہر ہندوستانی کے لئے مسرت کا لمحہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آسام کے گولا گھاٹ ضلع کے برومکھیاگاؤں کی ایک خاتون کو ٹوکیو اولمپک میں پوڈیم پر آتے ہوئے دیکھنا مجھے انتہائی مسرت سے بھر دیتا ہے۔

اس سے پہلے آج دن میں مرکزی وزیر نے ٹوئٹ کیا کہ ٹوکیو 2020ءمیں خاتون ویلٹر ویٹ زمرے کے سیمی فائنل میں داخل ہونے پر لولینا بورگوہیں کو مبارکباد۔ انہوں کہا کہ اولمپک کے لئے کوالیفائی کرنے والی آسام کی پہلی خاتون مکے باز اب ٹوکیو 2020ء میں ہندوستان کے لئے تمغہ حاصل کرنے والی پہلی مکے باز بن گئی ہیں۔

لولینا کا مسلسل لڑنے کا جذبہ اور کبھی نہ ہارنے والا رویہ جگ ظاہر ہے۔ ہم میں سے کئی لوگوں نے لولینا کو لاک ڈاؤن کے دوران گیس سیلنڈر کے ساتھ مشق کرتے دیکھا ہوگا۔

https://akm-img-a-in.tosshub.com/indiatoday/images/bodyeditor/202107/WhatsApp_Image_2021-07-30_at_9-x1024.jpeg?636E615HqxQArcQg6P9qHYNXR3usremg

یہ عورت کی طاقت ہی ہے کہ جس کے بارے میں وزیر اعظم مسلسل گفتگو کرتے رہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہم اس حصولیابی کا جشن منائیں۔ لولینا کا ٹوکیو میں سفر اگلے ہفتے سیمی فائنل میں جاری رہے گا۔ہندوستان لولینا کو مناسب اعزا ز دے گااور ہر شخص اسے اپنے میں سے ایک کی شکل میں مانے گا۔کیونکہ انہوں نے لولینا کے مشہور گھونسے دیکھے ہیں ۔ آج ہم جشن منائیں کیونکہ ہم نے اب تک جو دو تمغے جیتے ہیں وہ دو حیرت انگیز لڑکیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ یہ حصولیابی اُن مضبوط خواتین کی وجہ سے ہے، جنہوں نے تمام رُکاوٹوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More