17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لوک سبھا نے صارفین تحفظ بل ، 2019 منظور کیا

Urdu News

          لوک سبھا نے آج صارفین تحفظ بل پر  ضروری غور و خوض اور تبادلۂ خیالات کے بعد اسے

منظوری دے دی ۔ صارفین امور ، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے وزیر  جناب رام ولاس پاسوان نے کہا کہ اس بل کا مقصد  صارفین کے تنازعات  کو بر وقت اور موثر طریقے سے حل کرنے کے لئے    باقاعدہ  حکام پر مشتمل ادارہ جاتی  نظام کی تشکیل    ہے تاکہ صارفین کے مفادات  اور تحفظ ممکن ہو سکے ۔  بل پیش کرتے ہوئے صارفین امور  ، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے وزیر مملکت   جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے نے کہا کہ اس بل کا مقصد  متعدد قوانین کی سہل کاری ہے ۔ جناب دانوے نے کہا کہ   صارفین کو اُن کی شکایات  کے بارے میں فوری ازالہ حاصل نہیں ہوتا اور  اس بل کی منظوری کے ساتھ اب صارفین تیزی  سے انصاف حاصل کر سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد یہ ہے کہ صارفین کی شکایات کے ازالے کے پورے عمل کو  آسان بنایا جائے ۔

          اس بل کے تحت  مرکزی حکومت کے لئے ایک گنجائش یہ فراہم کی گئی ہے کہ وہ صارفین کے حقوق   کو فروغ دینے ، تحفظ اور نفاذ کے لئے ایک مرکزی صارفین تحفظ اتھارٹی ( سی سی پی اے )  تشکیل دے سکتی ہے ، جو    تفتیش کرنے کی اختیارات کی حامل ، متعلقہ  افراد کو طلب کرنے کے اختیارات کی حامل اور جرمانے عائد کرنے حامل اتھارٹی ہو گی ۔ یہ اتھارٹی صارفین حقوق کی خلاف ورزی ، غیر منصفانہ اور غیر مناسب تجارتی طریقوں اور گمراہ کن اشہارات کے سلسلے میں قواعد و ضوابط طے کرے گی ۔  ایک تجویز یہ بھی شامل ہے کہ   اس امر کو یقینی بنانے کے لئے قدم  اٹھایا  جائے گا یعنی قانونی کارروائی کی جائے گی کہ صارفین کے حقوق کسی طریقے سے  متاثر نہ ہوں ، نہ ہی اُن کی خلاف ورزی ہو ۔ یہ اتھارٹی اِس اختیار کی حامل ہو گی کہ وہ  10 لاکھ روپئے تک کا جرمانہ  مینوفیکچرر یا  کسی دیگر ذمہ دار فرد پر عائد کر سکے اور  جعلی اور گمراہ کن اشتہارات کے لئے دو برسوں کی قید کا بھی حکم دے سکے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More