20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لکھنؤ میں یوگا کے بین الاقوامی دن پر وزیراعظم کی قیادت میں ایک بہت بڑی تقریب منعقد ہوگی: شری پد یسونائک

अंतर्राष्ट्रीय योग दिवस-2017 के प्रमुख कार्यक्रम का आयोजन प्रधानमंत्री श्री नरेन्द्र मोदी के नेतृत्व में लखनऊ में : श्री श्रीपद येस्‍सो नाइक
Urdu News

نئی دہلی،؍مئی،اس سال 21 جون کو یوگا کے بین الاقوامی دن پر اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ایک بہت بڑی تقریب کا انعقاد ہوگا۔ اس کا باضابطہ اعلان آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب شری پد یسو نائک نے آج نئی دہلی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے کیا۔ میڈیا کے افراد سے خطاب کرتے ہوئے آیوش کے وزیر نے کہا کہ حکومت ہند کے وزیر، اترپردیش کے وزیراعلیٰ اور بہت سے یوگا گرو کے لکھنؤ میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں شرکت کرنے کی امید ہے۔یوگا کے بین الاقوامی دن-2017 کی خاص تقریب لکھنؤ میں رمابھائی امبیڈکر سبھا استھل میں ہوگی جس میں 51 ہزار کے قریب لوگوں کے جمع ہونے اور یوگا کے مشترکہ پروٹوکول کا مظاہرہ کرنے کا امکان ہے ۔

 جناب نائک نے کہا کہ لکھنؤ میں اہم تقریب کے علاوہ دہلی میں بھی 7 مقامات پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان تقریبات کا اہتمام این ڈی ایم سی، ڈی ڈی اے اور یوگا کی مختلف تنظیموں کے اشتراک سے کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن مقامات پر ان تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، ان میں کناٹ پلیس (این ڈی ایم سی)، نہرو پلیس (این ڈی ایم سی)، لودھی گارڈن (این ڈی ایم سی)،  تالکٹورہ گارڈن (این ڈی ایم سی)، دوارکا ( ڈی ڈی اے)،  روہنی ( ڈی ڈی اے) اور خریجی ( ڈی ڈی اے) شامل ہیں۔ جناب شری پد یسونائک نے یہ بھی کہا کہ اس کے علاوہ بڑی یوگا تنظیمیں بھی  یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر دہلی اور ملک کے دوسرے حصوں کے علاوہ ملک کے باہر بھی  بہت سی جگہوں پر پروگرام منعقد کرنے کا منصوبہ بنارہی ہیں۔

جناب شری پدیسو نائک نے کہا کہ  مرکزی حکومت کی تمام وزاتیں، محکمے، ان کی ذیلی تنظیمیں اور ادارے یوگا کا دن ایک باوقار انداز میں منانے کی تیاریاں کررہی ہیں۔ اسی طرح ریاستی حکومتیں بھی یوگا کے بین الاقوامی دن 2017 کیلئے کئی پروگراموں کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔ ان کے علاوہ این سی سی، این ایس ایس، نہرویوا کیندر، بڑے تعلیمی ادارے، دفاعی فورسز، نیم فوجی دستے، کارپوریٹ گھرانے، تجارتی گروپوں اور تنظیموں کو بھی یوگا کا دن اپنے اپنے انداز میں منانے کیلئے شامل کیا گیا ۔

آیوش کے وزیر نے کہا کہ یوگا اور نیچروپیتھی میں تحقیق کی مرکزی کونسل، سی سی آر وائی این، سرکاری اور پرائیویٹ تنظیموں کے ذریعے ملک کے تمام اضلاع میں ایک ماہ تک یوگا کے مفت کیمپ کا انعقاد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی پروگرام 21 مئی سے پہلے ہی شروع ہوچکے ہیں۔

مزید تفصیلات دیتے ہوئے جناب نائک نے کہا کہ  آیوش کی وزارت ملک بھر میں کچھ یوگا پارک قائم کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے جو پورے سال خاص طور سے یوگا کی سرگرمیوں کیلئے ہوں گے اور انہیں یوگا یا دیگر تنظیموں کے ذریعے رضاکارانہ طور پر چلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ایک سال کے دوران ایسے تقریبا ایک سو پارک قائم ہوجائیں گے جن میں بعد میں اضافہ کیا جائے گا۔

صحت اور خاندانی بہبود اور آیوش کے سکریٹری جناب سی کے مشرا نے اپنے خیر مقدمی خطبے میں کہا کہ یوگا کے بین الاقوامی دن کے بعد بھی یوگا کی سرگرمیوں کو پورے سال چلانے کیلئے ایک پائیدار یوگا ماحول تیار کیا جائے گا۔ انہو نے مزید کہا کہ اس سال کی خاص تقریب کیلئے لکھنؤ اور اس کے آس پاس کی یوگا تنظیموں؍ اداروں کو سرگرمی کے ساتھ شامل کیا جائے گا۔

آیوش کی وزارت نے یوگا کے بین الاقوامی دن کی تقریبات کو مسلسل جاری رکھنے کیلئے ملک کی کئی ریاستوں کی راجدھانیوں میں یوگا فیسٹول کا انعقاد کیا ہے اور آنے والے دنوں میں بھی اس کے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ آیوش کی وزارت نے خارجہ امور کی وزارت سے درخواست کی ہے کہ وہ اس طرح کے فیسٹول کا انعقاد غیر ملکوں میں قائم بھارتی مشنوں میں بھی  کرائیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More