25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لینڈ پولنگ: شہر کاری کے لئے ایک انقلابی قدم: ہردیپ سنگھ پوری

Urdu News

نئی دہلی، ہاؤسنگ اور شہری امور کے  وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری  نے کہا ہے کہ  شہری  ترقی  میں  زمین  کو یکجا کرنے  کی خاطر  سرکاری  پرائیویٹ ساجھیداری پر مبنی لینڈ پولنگ پالیسی  ( زمین کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کو یکجا کرنے کی پالیسی)   ایک یکسر تبدیلی  کی نمائندگی کرتی ہے جس میں  یکجا کی گئی زمین  کو  پرائیویٹ زمین مالکان کے ذریعے ترقی دی جاتی ہے۔ انہوں نے  مزید کہا کہ  مالکان  ؍  مالکان   کا گروپ  ترقی کے لئے کسی بھی سائز  کے  زمین کے ٹکڑوں کو  مقررہ ضابطوں  اور  رہنما خطوط  کے مطابق  یکجا کرسکتے ہیں۔ جیسا کہ  زیڈ ڈی پیز  میں دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  پالیسی کے مطابق  ہر سیکٹر میں  60:40   کا تناسب  ہوگا  جس میں  60 فیصد زمین  پر    زمین مالکان  ؍  رہایشی یا تجارتی  کنسورشیم کے ذریعے  ترقیاتی کام کئے جائیں گے، جب کہ  40 فیصد زمین  سڑکوں  ، سبز  مقام  ، پی ایس پی سہولیات ، افادیتی  تنصیبات  ، پانی ، سیور ، بجلی وغیرہ  سمیت  شہری  سطح کی بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کے لئے استعمال کیا جائے گا  جس میں پرائیویٹ سیکٹر شامل ہوگا۔ جناب پوری  آج یہاں  دہلی دیولپمنٹ اتھارٹی  ( ڈی ڈی اے) نے  بھارتی تجارت و صنعت کی ایوان کی فیڈریشن  ( فکی)  کے ذریعے  ’’لینڈ پولنگ :  بھارتی  دارالحکومت کی تعمیر –  ریئل  اسٹیٹ میں مواقع اور بنیادی ڈھانچہ‘‘  کے موضوع پر   منعقدہ  ایک کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس کانفرنس میں  دہلی کے لیفٹیننٹ  گورنر  انل بیجل  ، ڈی ڈی اے وائس چیئر مین جناب ترون کپور  کے علاوہ  لینڈ  ڈیولپرس  ، متعلقہ فریقین  اور  شہری  منصوبہ بندی کرنے والے بھی موجود تھے۔

پالیسی پر تیز  تر نفاذ  کے لئے  ڈی ڈی اے کے عہد  کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ  ڈی ڈی اے نے  شرکت کے لئے  رضامندی کے اظہار  کو دعوت دیتے ہوئے  اس سال  ایک پورٹل لانچ کیا تھا  جس میں  منصوبہ بندی زون  کے-1 ،  ایل، این ، پی-2  کے دائرے میں آنے والی کسی بھی سائز کی زمین  کے زمین مالکان  آگے آئیں اور پورٹل کا اپنا  رجسٹریشن کرائیں۔ اس کے علاوہ ڈی ڈی اے نے  پالیسی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے ، اور دہلی  کے شہریوں کو اس کے فوائد  سے  آگاہ  کرنے کی خاطر  ایک عوامی  آؤٹ ریچ پروگرام  شروع کیا تھا۔ اس عوامی رسائی کے پروگرام  سے  کافی  فائدہ ہوا ہے اور  6 ستمبر 2019 تک  6000 ہیکٹر  (تقریبا)  سے زیادہ  کی زمین  کا  پورٹل کے تحت رجسٹریشن کرایا جاچکا ہے جس میں مالکان نے  شرکت کے لئے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے  اپنا  اندراج کرایا ہے، جس میں سب سے زیادہ اندراج  منصوبہ بندی کے زون این  کے لئے کرایا گیا ہے ۔

 لینڈ پولنگ پالیسی  دہلی  کے شہری منظر نامے  کو  نئی شکل دے کر اقتصادی ترقی اور  معیار زندگی کو بہتر بنائے گی۔ ڈی ڈی اے نے  ایسے سیکٹروں کی منصوبہ بندی  کرنے کی تجویز رکھی ہے جس میں  کم  از کم 70 فیصد  زمین پر  مثالی سیکٹر کے طور پر  ترجیحی  منصوبے پیش کئے جائیں گے ۔ پالیسی کے تحت  یکجا کی گئی  ہر ایک ہزار  ہیکٹر زمین  پر 85000 رہائشی  یونٹوں میں  تقریبا 385000  افراد  کی رہائش  کا انتظام ہو گا۔ تقریبا  17 لاکھ  مکانوں کی تعمیر  کی امید ہے جس میں  تقریبا 5 لاکھ  ای ڈبلیو ایس ز مرے کے تحت دستیاب ہوں گی۔ لینڈ پولنگ پالیسی کے تحت  بنائے گئے مکان  اقتصادی ، سماجی اور  شہری ترقی  کے لئے  کلیدی  اہمیت کے حامل ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ سڑکوں ، پانی کی سپلائی ، بجلی کی سپلائی  وغیرہ  سے متعلق بنیادی ڈھانچے  کی تیاری کا کام  ڈی ڈی اے  خدمات فراہم کرنے والی ایجنسیوں  کے تال میل  میں  شروع کی جائیں گی۔

 دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے  اپنے خطاب میں کہا کہ  اس پالیسی  کی کامیابی کا زیادہ تر انحصار  تیز تر  اور  مقررہ وقت کی منصوبہ بندی  اور  شہری  سطح  کی  منصوبہ بندی اور  دارالحکومت میں بنیادی ڈھانچے کی سطح  پر ہوتا ہے ، جو  سیکٹروں اور زونوں کے درمیان مربوط  ترقی  کے اہم عنصر کے طور پر  کام کرتا ہے۔ ایسے میں جب کہ  ڈی ڈی اے  خدمات فراہم کرنے والی ایجنسیوں  جیسے  ٹرانسکو  ، ڈی جے پی، بلدیاتی ادارے وغیرہ  اس سمت میں کام کریں گی اور  پرائیویٹ سیکٹر کی  شرکت بھی اتنی ہی اہم ہے ۔ اسمارٹ بنیادی ڈھانچہ ، ہاؤسنگ ، اسکولوں  اور طبی سہولیات وغیرہ  کو  ڈی ڈی اے کے ساتھ  اشتراک کے بارے میں غور کرنے کی ضرورت ہے۔  یہ کانفرنس ریئل اسٹیٹ ، ڈیولپرس ، بینکنگ سیکٹر  اور  اس پالیسی کو کامیاب بنانے کے تئیں  ساجھیداروں  کو  سرمایہ کاروں کے بورڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ یہ کانفرنس سرمایہ کاروں ، ریئل اسٹیٹ کے  ڈیولپرس ، بینکنگ سیکٹر  اور ماہرین  کو یکجا کرکے  اس پالیسی کو  کامیاب بنانے کی  جانب ایک قدم ہے۔ دہلی  شہری  جدت طرازی  کا ایک مرکز ہے  اور  ریئل اسٹیٹ اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے  وسیع مواقع  فراہم کرتی ہے۔ اس بات کی امید ہے کہ  اسمارٹ سٹی  کے اقدامات کو  109  لینڈ پولنگ سیکٹروں میں  نافذ کرنے سے  یہ   نئے  شہری مراکز  اسمارٹ  پڑوس بن  جائیں گے۔ پالیسی کے تحت  شہری ترقی  تیز رفتار  ٹرانسپورٹ نظام ، عالمی سطح کی بنیادی ڈھانچے کی سہولیات جیسے  24  گھنٹے پانی کی سپلائی ، بجلی ، پائپ گیس،  کنکٹی ویٹی  ، صحت  ، تعلیمی سہولیات  اور سبزہ زاروں کی فراہمی شامل ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ یہ  امید کی جاتی ہے کہ  زمین مالکان اور سرمایہ کاروں  دونوں کے لئے  اس پالیسی کے نفاذ سے فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

 ڈی ڈی اے کے  وائس چیئر مین  جناب ترن کپور نے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس  دہلی کی ترقی سے متعلق  کلیدی امور پر  غور وخوض کا موقع فراہم کرے گی۔ کانفرنس میں  صنعت  کے امکانات کے بارے میں  فکی کے  ریئل اسٹیٹ کمیٹی  کے چیئر مین    اور  ٹاٹا ریئلٹی  اینڈ  انفرا اسٹرکچر لمیٹڈ کے  سی ای او  جناب سنجے دت نے  تفصیلات پیش کیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More