18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مالی سال 2017-18 کے لئے براہ راست ٹیکسوں کی وصولیابی میں ستمبر 2017 تک 15.8 فیصد کا اضافہ

Urdu News

نئی دہلی۔ ؍اکتوبر۔ستمبر 2017 تک براہ راست ٹیکسوں کی وصولیابی کے عارضی اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ کل وصولیابی 3.86 لاکھ کروڑ روپے ہوئی جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 15.8 فیصد زیادہ ہے۔براہ راست ٹیکسوں کی وصولیابی مالی سال 2017-18 کے لئے براہ راست ٹیکسوں کے کل بجٹ تخمینے کے 39.4 فیصد کے برابر ہے۔(9.8 لاکھ کروڑ) کل وصولیابی(ری فنڈ کو ایڈجسٹ کرنے سے پہلے) اپریل سے ستمبر 2017 کے دوران 10.3 فیصد بڑھ کر 4.66 لاکھ کروڑ ہوگئی۔ اپریل سے ستمبر 2017 کے دوران 79,660 کروڑ روپئے  کےری فنڈ جاری کئے گئے ہیں۔

30ستمبر 2017 تک پیشگی ٹیکس کے طور پر 1.77 لاکھ کروڑ روپے کی رقم وصول ہوئی ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کی پیشگی ٹیکس وصولیابی سے 11.5 فیصد زیادہ ہے۔کارپوریٹ انکم ٹیکس ( سی آئی ٹی) میں اضافہ پیشگی ٹیکس کے معاملے میں 8.1 فیصد اورذاتی آمدنی ٹیکس(پی ٹی آئی) کے معاملے میں پیشگی ٹیکس میں 30.1 فیصد اضافہ ہوا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More