16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مال بردار ریل گاڑیاں مال برداری کیلئے وقف مشرقی راہداری کے نیو خورجہ – نیو بھاؤپور سیکشن پر فی گھنٹہ 90 کلومیٹر کی انقلابی رفتار سے دوڑنے لگیں

Urdu News

نئی دہلی: ایک انقلابی پیش رفت میں مال بردار ریل گاڑیاں مال برداری کیلئے وقف  مشرقی راہداری کے نیو خورجہ – نیو بھاؤپور سیکشن پر فی گھنٹہ 90 کلومیٹر کی انقلابی رفتار سے دوڑنے لگیں۔تیز رفتار سے سامان کی تیزی سے ترسیل ہوگی اور تیزی سے واپسی مال برداری کی لاگت  میں کمی لائے گی۔

واضح رہے کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 29.12.2020 کو  مال برداری کیلئے وقف  مشرقی راہداری کے 351 کلومیٹر کے نئے نیو خورجہ۔ نیو بھاؤ پور سیکشن کا افتتاح کیا تھا۔مقاصد کو پورا کرتے ہوئے اس نئے شروع کئے جانے والے سیکشن پر 90 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے بڑے سامان کی مال برداری سامان کی بغیر کسی رکاوٹ کے ہو رہی ہے۔3جنوری 2021 تک اس نئے سیکشن پر اب تک 53 مال بردار ریل گاڑیاں چلائی جا چکی ہیں۔

03.01.21 تک ، کل ٹرینیں چلیں = 53

  • نیو خورجہ- نیو بھاوپور  کے درمیان (ڈاون رُخ پر) = 32

بہترین رفتار = 93.70 کلومیٹر فی گھنٹہ

  • نیو بھاؤپور اور نیو خورجہ کے درمیاں (اپ رُخ پر) = 21

بہترین رفتار = 85.98 کلومیٹر فی گھنٹہ

اس نئے سیکشن کے شروع ہونے کے بعد کوئلہ ، جوٹ ، پٹرولیم ، کنٹینر ، آئرن اینڈ اسٹیل اور دوسری معدنیات بنیادی اشیاء کے طور پر این سی آر اور پنجاب اور ہریانہ کے علاقے کی طرف بھیجی جا رہی ہیں۔ جبکہ پنجاب اور ہریانہ کے علاقے سے چاول ، گندم اور غذائی اجناس کی مصنوعات کی مال برداری ہو رہی ہے۔ کھاد ، اسٹیل ، کوئلے ڈھونے کے خالی ویگن وغیرہ مشرقی ہندوستان کی طرف جا رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ افتتاحی سفر میں ، دو مال بردار ریل گاڑیوں کو روانہ کیا گیا،1.5 کلومیٹر کے لمبے فاصلے پر روانہ ہونے والی مال بردار ریل گاڑی پنجاب میں لدھیانہ کے ملان  پور اور فریدکوٹ سے مجموعی طور پر 9400  ٹن اناج سے بھری ہوئی تھی۔ یہ گاڑی نیو خورجہ اور نیو بھاؤ پور کے مابین دوڑی اور 1.5 کلو میٹر کے لمبے فاصلے پر روانہ ہونے والی مال بردار ریل گاڑی چروری  سائیڈنگ رے، رانچی، جھارکھنڈ اور دودھیچوہ وارف سائیڈنگ ، سنگرولی ، مدھیہ پردیش سے مجموعی طور پر 10420 ٹن پاور ہاؤس کے کوئلے سے بھری تھی۔ یہ گاڑی مال برداری کیلئے وقف  مشرقی راہداری کے نیٹ ورک پر نیو بھاوپور اور نیو خورجہ  کے درمیان دوڑی۔ان لوڈنگ کے بعد واپسی کے سفر میں مال برداری کیلئے وقف  مشرقی راہداری کی مذکورہ بالا پٹری پر ڈی ایف سی پر 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی۔ڈی ایف سی سی آئی ایل پہلے مرحلے میں  مغربی ڈی ایف سی (1504 روٹ کلومیٹر) اور مشرقی ڈی ایف سی (1856 روٹ کلومیٹر) تعمیر کررہی ہے جس میں سون نگر-ڈانکونی سیکشن کا پی پی پی سیکشن شامل ہے۔ ای ڈی ایف سی لدھیانہ (پنجاب) کے قریب ساہنیال سے ہوگا جو پنجاب ، ہریانہ ، اترپردیش ، بہار اور جھارکھنڈ ریاستوں سے ہوتا ہوا مغربی بنگال میں ڈانکونی پر اختتام پذیر ہوگا۔ اترپردیش میں دادری کو ممبئی کے جواہر لال نہرو پورٹ (جے این پی ٹی) سے ملانے والی مغربی راہداری ڈبلیو ڈی ایف سی کو اترپردیش ، ہریانہ ، راجستھان ، گجرات اور مہاراشٹر کی ریاستوں سے ہو کر گزرے گا  اور ای ڈی ایف سی (سون ناگر۔ ڈانکونی پی پی پی سیکشن کو چھوڑ کر) یعنی 2800 روٹ کلومیٹر جون 2022 تک شروع ہوجائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More