17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مال بردار طیاروں نے ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں طبی سامان پہنچایا ؛ نجی ایئرلائنسوں نے بھی اہم سپلائی آپریشن کو انجام دیا

Urdu News

نئی دہلی، ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں طبی سامان پہنچانے کے لئے 30 مارچ 2020 کو مال بردار طیاروں کی خدمات لی گئیں۔ اس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

لائف لائن1- ایئر انڈیا کی فلائٹ اے 320 نے اپنے روٹ ممبئی –نئی دہلی –بنگلورو- ممبئی ، کے دوران ایچ ایل ایل کھیپ   (6593 کلو )، اور ناگالینڈ وینٹی لیٹر ماسک، کیرل اور کرناٹک کی کھیپ ، میگھالیہ کے لئے بی پیپس کی کھیپ اور کویمبٹور کے لئے کپڑے کی وزارت کی کھیپ پہنچائی ۔

لائف لائن2- آئی اے ایف فلائٹ نے ہنڈن –دیماپور –امپھال –گوہاٹی  روٹ پر ایچ ایل ایل کی کھیپ اور شیلانگ کے لئے آئی سی ایم آر کی کٹس پہنچائی ۔

انڈیگو ، اسپائس جیٹ اور بلیو ڈارٹ جیسی نجی فضائی کمپنیوں نے بھی تجارتی بنیاد پر اڑان آپریشن کو انجام دیا۔

اہم  اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ شہری ہوابازی کی وزارت کا گروپ تشکیل دیا گیا تھا۔ دلی ،ممبئی، حیدرآباد ، بنگلور و اور کولکاتہ روٹ  میں ہب اینڈ اسپوک  – لائف لائن خدمات کا بھی آغاز کیا گیا۔ یہ  ہب اپنے اسپوکس گوہاٹی ،ڈبرو گڑھ ،ا گرتلا ، آئیزول ، امپھال ، کوئمبٹور اور تھرواننت  پورم  کو سپلائی کرتے ہیں۔

نمبر شمار

تاریخ

ایئر انڈیا

الائنس

آئی اے ایف

انڈگو

اسپائس جیٹ

پروازوں کی کل تعداد

1

26.3.2020

02

02

04

2

27.3.2020

04

09

13

3

28.3.2020

04

08

06

18

4

29.3.2020

04 *

10 *

06 *

20

کل پروازیں

14

27

06

06

02

55

*لداخ کے لئے  ایئر انڈیا اور آئی اے ایف نے باہمی اشتراک کیا

26 مارچ تا 29 مارچ 2020 کے دوران کل 10 ٹن سامان لے جایا گیا۔ مال بردار طیاروں میں کووڈ -19 سے متعلق ری -ایجنٹ ، انزائم ، طبی آلات ، ٹسٹنگ کٹ ،ایچ ایل ایل کے دستانے اور دیگر اشیاء کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام علاقے –ریاستی حکومتوں کے ذریعے طلب کئے گئے کارگو شامل تھے۔

میڈیکل ایئر کارگو کے لئے پوری طرح مخصوص ایک ویب سائٹ کی بھی شروعات کی گئی  جو کہ پوری طرح کام کر رہی ہے ۔ یہ ویب سائٹ یکم اپریل 2020 سے پوری طرح کام کرنے لگے گی۔ ویب سائٹ کا لنک شہری ہوا بازی کی وزارت کی ویب سائٹ (www.civilaviation.gov.in) پر دستیاب  ہے۔

سپلائی کو منزل تک مقررہ وقت تک پہنچانے کے لئے اطلاعات کا تبادلہ کرنے، سوالات کے جوابات دینے کیلئے زمینی سطح پر  24گھنٹے کام کئے جا رہے ہیں ۔ تاکہ کووڈ -19کی روک تھام کیلئے کی جا رہی کوششوں کو تقویت پہنچائی جاسکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More