17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

محروم لاکھوں لوگوں کی مدد کرے گا:ڈاکٹر ہرش وردھن

Urdu News

نئی دہلی، شمسی انقلاب  عنقریب مستقبل میں متوقع ہے، کیونکہ شمسی توانائی ملک میں ترقی کے راستے ہموار کرے گا۔ آج نئی دلی میں سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے کے تعاون سے کئے گئے اقدامات پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سائنس اور ٹیکنالوجی، ماحولیات، جنگلات ، آب و ہوا میں تبدیلی اور ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر  ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ شمسی توانائی سے   دیسی سطح پر  تحقیق اور ترقی  کے ذریعے شمسی ٹیکنالوجی  کے زیر اثر اختراعات کو فروغ دے کرلاکھوں محروم لوگوں کی مدد کی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ شمسی آلہ تیار کیا گیا ہے، جو سوریہ جیوتی کے نام سے ہے۔ یہ ایک بہت چھوٹا شمسی ڈوم ہے اور ایک شمسی واٹر پیوریفائر اور ایک شمسی جیکٹ ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 2022 کیلئے ہندوستان میں توانائی کا ایک منصوبہ تیار کیا ہے، جس میں 175 گیگا واٹ قابل تجدید بجلی تیار کی جائے گی۔ اس میں شمسی  توانائی کا حصہ 100 گیگا واٹ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں 20 فیصد کا نشانہ حاصل کر لیا گیا ہے۔

وزیر موصوف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کی کوشش یہ ہےکہ ایسی چیزیں تیار اور ایجاد کی جائیں، جن میں  شمسی توانائی   کا استعمال ہو اور یہ  عوام کی روزمرہ کی زندگی میں فائدے پہنچائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی ایجادا ت عوام کے معیار کو بہتر بناتی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ عوام کے خرچ کو کم کرتی ہیں۔ سوریہ جیوتی کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نےکہا کہ 2016 میں اس کا استعمال صرف 30 لوگوں نے کیا تھا اور آج 5000 سے زیادہ  لوگ  اپنے گھروں میں بجلی جلانے کیلئے سوریہ جیوتی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ 2019 تک ایک لاکھ لوگ اپنے گھروں میں سوریہ جیوتی سے فائدہ اٹھائیں گے۔

خود سولر جیکٹ پہن کر ، سولر جیکٹ کی نمائش کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے سولر جیکٹ کی بہت سی خصوصیات کو اجاگر کیا۔ یہ جیکٹ دفاعی عملے  اور دوردراز کے علاقوں میں کام کرنے والے جنگلات سے متعلق افسروں کیلئے سودمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی صاف توانائی کی ضرورتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے  ان شمسی توانائی اختراعات  یعنی ایجادات کو وضع کیا گیا ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ 5 شمسی واٹر پیوریفائر تیار کئے گئے ہیں اور ہر مشین روزانہ تقریباً 400 لیٹر پانی پیوریفائی کر رہی ہے۔

ڈیجیٹل بینکنگ کو اپنانے کیلئے عوام کی حوصلہ افزائی کرنے کے حکومت کے ویژن کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے ایک آنے والے پروجیکٹ کا ذکر کیا، جو ترقیاتی مرحلے میں ہے اور اس پروجیکٹ کے تحت دوردراز کے دیہی علاقوں میں ایک شمسی اے ٹی ایم تیار کیا جائے گا۔ شمسی اے ٹی ایم کا کمرشیئل ماڈل 2-3 مہینوں کے اندر شروع کئے جانے کا امکان ہے۔

ڈاکٹر وردھن نے شمسی توانائی آلے کی کم لاگت پر بھی زور دیا۔ سولر جیکٹ کی قیمت  جی پی ایس کے بغیر 4 ہزار روپے ہے اور سوریہ جیوتی بلب کی قیمت اس وقت 11 سو روپے ہے، لیکن جب اس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، جو قیمت کم ہوگی۔

سوریہ جیوتی مائکرو سولر ڈوم:

سوریہ جیوتی ڈاکٹر ہرش وردھن کی ذہنی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ یہ ڈی ایس ٹی کی ایک مثالی ترقی ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے ہی  سائنس داں ڈاکٹر ایس پی گون چودھری کوسوریہ جیوتی تیار کرنے کی تحریک دی ہے تاکہ  ملک میں جھگی بستی اور قبائلی علاقوں میں رہنے والے لاکھوں لوگوں کیلئے روشنی تک رسائی حاصل ہو۔

جیوتی کی روشنی

شمسی واٹر پیوریفائر ایک اہم  ایس این ٹی اختراع ہے، جو ہر روز 300 سے 400 لیٹر پینے کے پانی رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ واٹرپیوریفائر گاؤں کے اسکولوں، پرائمری ہیلتھ سینٹروں اور ان ٹورسٹ لاج کیلئے مناسب ہے ، جہاں روایتی بجلی دستیاب نہیں ہے۔ سولر واٹر پیوریفائر آئرن اور دیگر گاد کو ختم کرتا ہےاور الٹر فلٹریشن اور یو وی کے ذریعے تمام بیکٹیریا کو مارتا ہے۔ اس نظام کی آپریشنل طاقت سورج سے آتی ہے۔ پیوریفائر میں دودن تک پانی اسٹور کیا جا سکتا ہے۔ اس انوکھے نظام کو اسٹورنگ آف سولر انرجی بھی کہا جاتا ہے۔ ہندوستان کے دیہی علاقوں میں انسان پانی سے سب سےمتاثر ہوتاہے۔ پینے کاصاف پانی نہ ہونے اور گندے پانی کے استعمال کی وجہ سے لاکھوں شہری پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔ آلودہ پانی استعمال کرنے کے سبب ہونے والی بیماریوں کی وجہ سے ہر سال لگ بھگ4.7لاکھ ملین لوگ ہلاک ہو جاتے ہیں۔ سولر واٹر پیوریفائر ایک عوام دوست گرین ٹیکنالوجی آلہ ہے، پہلی بار ملک میں تیار کیا گیا ہے اور یہ ڈی ایس ٹی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

سولر جیکٹ:

سولر جیکٹ دفاعی عملے، جنگلوں میں رہنے والے لوگوں اور دوردراز کے علاقوں میں رہنے والے دیگر لوگوں کیلئے ایک چلتا پھرتا توانائی کا وسیلہ ہے۔ یہ جیکٹ سرد علاقوں میں استعمال کیلئے کافی مناسب رہے گا۔ اس جیکٹ میں کئی سہولیات ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More