20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

محکمہ امورصارفین کے سکریٹری نے کابینی سکریٹری کو ملک بھرمیں پیاز کی قیمتوں اوردستیابی کے بارے میں آگاہ کرای

Urdu News

نئی دہلی: محکمہ امورصارفین ، ملک بھرمیں پیاز کی دستیابی اورقیمتوں پرمسلسل اورقریبی نگرانی کررہاہے ۔ محکمہ امورصارفین کے سکریٹری نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں ، کابینی سیکریٹری کو پیاز کی دستیابی اورقیمتوں کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیااور29ستمبر2019 کو پیاز کی برآمد پرپابندی اوراسٹاک کا تعین کرنے سمیت اب تک کی جانے والی کارروائی سے بھی آگاہ کرایا۔ خوردہ فروشوں اورتاجروں کی حدود پرغوروفکر کی بنیاد پر ، پیاز کی قیمتوں دباو کو مزید کم کرنے اورپورے ملک میں پیاز کی مجموعی طورپردستیابی کو بہتربنانے کے لئے درج ذیل کلیدی فیصلے کئے گئے ہیں :

*ایم ایم ٹی سی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ فوری طورپردبئی اور دیگرممالک سے گھریلودستیابی کو بڑھانے کے لئے کافی مقدارمیں پیاز درآمد کریں۔ ٹینڈر نگ کے لئے لازمی وقت کوکم کرنے کے لئے منظوری بھی دی گئی ہے تاکہ گھریلو ضرورتوں کو فوری طورپرپوراکیاجاسکے ۔ اس کے لئے ایک ٹینڈر بھی جاری کیاگیاہے ۔

*ایم ایم ٹی سی نیفیڈ ، محکمہ زراعت اورمحکمہ امور صارفین کے افسران پرمشتمل ایک ٹیم کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان ممالک میں پیاز کی درآمد ات میں آسانی پیداکرنے کے لئے ہنگامی بنیاد پرترکی اورمصرکا دورہ کریں ۔

*نیفیڈ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے گھریلوخریداری عمل ( پروسیس ) خصوصی طورپر راجستھان کے الورسے تیز کریں اور ان ریاستوں کو سپلائی کریں جنھوں نے پہلے سے مطالبہ کیاہے ۔ اب تک کل 300 ٹن پیاز یومیہ کا مطالبہ ریاستی حکومتوں کی جانب سے کیاجارہاہے اوراس مانگ میں آہستہ آہستہ اضافہ ہورہاہے ۔ نیفیڈ کو یی بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پیاز کی زیادہ سے زیادہ مقدارفراہم کریں تاکہ پیاز کی کمی والی ریاستوں کی صحت مند فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے ۔ نیفیڈ پیاز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے خریداری کررہاہے ۔

*محکمہ امورصارفین نے دہلی اورراجستھان کی حکومتوں نیز اے پی ایم سی سے اپنی منڈیوں کو 9 نومبرسے 12نومبر 2019 تک اپنے منڈیوں کو کھلے رکھنے کو کہاہے تاکہ سپلائی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے ۔ انھیں یہ بھی کہاگیاہے کہ وہ اس کے لئے مناسب تشہیر کریں ۔

*حکومت ، ریاستی حکومتوں کے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ ان کے مطالبات کو پوراکیاجاسکے ۔ ریاستی حکومتوں کے ساتھ ویڈیوکانفرنسنگ  ( وی سی ) کے ذریعہ ان کے مطالبات اورضروریات کا جائزہ لیاجارہاہے اور سپلائی پوزیشن پربھی نظررکھی جارہی ہے ۔ ان کے مطالبات کی بنیاد پر نیفیڈ سے کہاگیاہے کہ پیازکی خریداری کریں اوردستیابی کو ممکن بنائیں ۔ صورتحال کاجائزہ لینے کے لئے آج ریاستی حکومتوں کے محکمہ زراعت /باغبانی کے ساتھ ایک ویڈیوکانفرنسنگ کا انعقاد کیاگیا۔

*یہ بھی بتایاگیاہے کہ دہلی ، مہاراشٹراورراجستھان کے جوتاجر ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اورقیمتوں میں ہیراپھیری کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، ایسے تاجروں کے خلاف سخت اورمناسب کارروائی کی جائےگی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More