18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

محکمہ دفاع کی تنخواہوں کے پیکج کے سلسلہ میں ہندوستانی فوج اور اسٹیٹ بینک آ ف انڈیا نے مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی، محکمہ دفاع کی  تنخواہوں کے   پیکج کے سلسلہ میں  ہندستانی فوج  اور اسٹیٹ بینک آ ف انڈیا (ایس بی آئی) 12 جولائی 2018 کو  ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔  دستخط کرنے کی   تقریب کی صدارت    ڈائریکٹر جنرل   (ایم پی  اینڈ پی ایس)   لفٹننٹ جنرل   ایس کے  سینی نے کی۔     اس میں      ایس بی آئی کے  اعلی  افسران نے شرکت کی جن کی قیادت     سی جی ایم   (بی پی ) کارپوریٹ سینٹر ، اسٹیٹ بینک بھون ممبئی کے  جناب   رنجن کمار مشرا نے کی۔

ایس بی آئی  اور ہندستانی فوج  کے درمیان   پہلے مفاہمت نامے پر 2011 میں  دستخط  کئے گئے تھے۔  23 فروری 2015 کو  اس کی تجدید  کی گئی۔  نظر ثانی شدہ مفاہمت نامے میں     ایسی    تبدیلیاں کی گئی  ہیں جو    فوج کے موجودہ افراد  فوجی پنشن پانے والوں اور   ان کے افراد خاندان کی ضرورتوں کے مطابق   ہیں۔    نظر ثانی شدہ  مفاہمت نامے  میں    بہت سی زائد سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جن میں     مفت    ذاتی ایکسیڈینٹ ڈیتھ کور    ، مکمل معذوری کی صورت میں   مستقل مفت کور       اور مرنے والے  فوجی    اور اس کے کنبے کے لئے      حادثہ کی صورت میں ملنے والےفوائد شامل ہیں۔    اس مفاہمت نامے سے بڑی تعداد میں     فوج کے    ان   موجودہ   اور ریٹائرڈ افراد کو     فائدہ ہوگا جن کے کھاتے ایس بی آئی میں کھلے ہوئے ہیں۔ یہ مفاہمت نامہ تین جنوری  2019 تک   برقرار رہے گا اور بعد میں بھی اس کی    تجدید کی جاسکتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More