25.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

محکمہ زراعت کوآپریشن اور کسانوں کی بہبود نے مختلف باغبانی فصلوں کے رقبے اور پیداوار کے لئے دوسرے پیشگی تخمینے(2018-19) جاری کیا

Urdu News

نئی دہلی، زراعت، کوآپریشن اور کسانوں کی بہبود کے محکمے نے مختلف باغبانی فصلوں کے رقبے اور پیداوار کے لئے دوسرا پیشگی تخمینہ(2018-19)جاری کردیا ہے۔ یہ اطلاع مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور وسیلہ ایجنسیوں سے موصولہ معلومات کے مطابق دی جارہی ہے۔

خصوصیات

  • ملک کی کل باغبانی پیداوار کا تخمینہ314.87 ملین ٹن ہے جو کہ 2017-18 میں باغبانی پیداوار کے مقابلے میں 1.01فیصد زیادہ ہے۔

کل باغبانی

2017-18

2018-19

(دوسرا پیشگی تخمینہ)

رقبہ

(ملین ہیکیٹر)

25.43

25.61

پیداوار

(ملین ٹن)

300.64

314.87

  • گزشتہ سال کے مقابلے میں پھلوں کی پیداوار کا تخمینہ 97.36 ملین ٹن کے مقابلے میں 97.38 ملین ٹن ہے۔
  • سبزیوں کی پیداوار کاتخمینہ تقریباً 187.36 ملین ٹن ہے جو کہ 2017-18 کی پیداوار سے 1.61 زیادہ ہے۔
  •  پیاز کی پیداوار کاتخمینہ تقریباً 23.28 ملین ٹن ہے جو کہ سال 2017-18 میں پیداوار سے تھوڑا سا زیادہ فیصد ہے۔
  • آلو کی پیداوار کا تخمینہ تقریباً 52.96 ملین ٹن ہے جو کہ سال 2017-18 کی پیداوار کے مقابلے میں 3.2 فیصد زیادہ ہے۔
  • ٹماٹر کی پیداوار تقریباً 19.66 ملین ٹن ہونے کاامکان ہے جو کہ سال 2017-18 کے مقابلے میں 0.5 فیصد کم ہے۔
  • مسالوں کی پیداوار کاتخمینہ تقریباً 8.61 ملین ٹن ہے جو کہ سال 2017-18 کے مقابلے میں 6.01 فیصد زیادہ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More