17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

محکمہ ٹیلی مواصلات نے دعویٰ کے نمٹارے کے لئے رہنما خطوط وضع کئے

DoT guidelines for settlement of claims
Urdu News

نئی دہلی۔؍ستمبر۔محکمہ ٹیلی مواصلات نے حادثات کے معاوضے سے متعلق دعوؤوں کے نمٹارے کے لئے رہنما خطوط وضع کئے ہیں جو محکمہ ٹیلی مواصلات اور اس کے سرکاری دائرے کار اداروں میں قابل عمل ہو گا تاکہ عدالتوں کی مداخلت کے بغیر متاثرین کے کنبوں کو براہ راست معاوضے کی ادائیگی کی جاسکے۔ یہ رہنما خطوط یکم دسمبر 2016 سے نافذالعمل ہوگئے ہیں۔

 رہنما خطوط کے مطابق حادثے کے نتیجہ میں موت یا مستقل معذوری جس میں دونوں بازو کٹ جائے ایسی صورت میں دس لاکھ روپے اور کسی دوسرے قسم کے حادثے میں دوسرے قسم کی مستقل معذوری واقع ہو تو سات لاکھ روپے کا معاوضہ فراہم کیاجائے گا۔ یہ معاوضہ فلاح وبہبود  سے متعلق مختلف قوانین کے تحت دیئے جانے والے معاوضے کے علاوہ ہوگا۔

جونیئر ایڈمنسٹریٹو گریٹ(جے اے جی) آفیسر یا اس کے مساوی عہدہ رکھنے والے آفیسرکو رہنما خطوط کے مذکورہ مجوزہ طریقہ کار کے مطابق دعوے سے متعلق درخواستیں قبول کرنے اور ان پر کارروائی کرنے نیز انہیں 30 دن کے اندر نمٹارے کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ ایسی صورت میں ہلاک ہونے والے یا مستقل طور پر معذور ہونے والے متاثرین کی جانب سے اگر کوئی درخواست موصول نہیں ہوتی ہے تو مجوزہ آفیسر حادثے سے متعلق تفصیلی رپورٹ موصول ہونے کے بعد اپنے طور پر متاثرین/ وارثین کو معاوضہ دینے کے لئے کارروائی پر غور کرسکتا ہے۔تفصیلی رہنما خطوط محکمہ کی ویب سائٹ www.dot.gov.in  سے ڈاؤ ن لوڈ کرسکتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More