18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مختار عباس نقوی نے پڈو چیری میں ہنر ہاٹ کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی۔؛ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ اقلیتی امور کی وزارت ملک کے تمام حصوں میں “ہنر مرکز  قائم کرنے  کی سمت میں کام کر رہی ہے، تاکہ دست کاروں اورفنکاروں کو پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے اور انکی مصنوعات کو فروغ حاصل  ہو سکے ۔ جناب مختار عباس نقوی اور پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ جناب وی نارائن سامی نے پڈوچیری میں تعلیمی امور کی وزارت کی جانب سے منعقدہ ہنر ہاٹ کا افتتاح کیا۔

جناب نقوی نے کہا کہ فن کار اور دست کار کو موجودہ بازار کی ضروریات کے پیش نظر تربیت فراہم کی جائے گی۔

جناب نقوی نے کہا کہ صلاحیت کی حوصلہ افزائی اور ہنر کی ترقی نئے ہندوستان کے ویژن کا اہم حصہ ہیں۔

ہنر ہاٹ پڈوچیری کے گوبرٹ کے مقام پر گاندھی تھیڈل ساحل سمندر کے کرافٹ بازار میں لگایا جا رہا ہے جو کہ آرٹ اور ثقافت کے  لیے معروف اس مقام پر 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس کا مقصد ملک کے ماسٹر دستکاروں کو بازار فراہم کرنا ہے۔پڈو چیری کے رکن پارلیمان جناب آر رادھا کرشنن، قومی اقلیتی ترقی اور فنانس کارپوریشن کے چیئرمین جناب شہباز علی اور پڈو چیری  حکومت اور اقلیتی امور کی وزارت کے افسران اس موقعے پر موجود تھے۔

جناب نقوی نے کہا کہ وزارت برائے اقلیتی  امور نے ایک ای پورٹل تیار کیا ہے تاکہ فن کاروں اور دست کاروں کو قومی اوربین الاقوامی مارکیٹ فراہم کیا جا سکے۔ فن کاروں اور دست کاروں کا ایک ڈیٹا سال کے اختتام تک تیار کیا جائے گا۔ ملک کے مختلف حصوں کے ہزاروں دست کاروں کا اندراج کیا گیا ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ اقلیتی طبقے کے غریب طبقات کے دستکاروں کے لیے  یہ ہنر ہاٹ بہت ہی کامیاب اور حوصلہ افزا رہا ہے۔ پڈوچیری کے ہنر ہاٹ میں 16 ریاستوں کے ماسٹر دستکار اپنی روایتی صلاحیت کی نمائش کر رہے ہیں۔ یہ اپنی مصنوعات کی نمائش اور ان کی فروخت بھی کر رہے ہیں۔

آنے والے دنوں میں ہنر ہاٹ ممبئی، نئی دہلی، کولکتہ ، جمہوریہ، حیدرآباد، بنگلور ، لکھنؤ  ، الہ آباد، رانچی، جے پور، گواہاٹی، بھوپال وغیرہ میں منعقد کیا جائے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More