نئی دہلی، یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ فارم جی ایس ٹی آر-3بی داخل کرنے والے ٹیکس دہندگان کی تعداد فارم جی ایس ٹی آر-1 داخل کرنے والے ٹیکس دہندگان کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ جی ایس ٹی قانون کے التزامات کے مطابق فارم جی ایس ٹی آر-1 داخل نہ کرنے کی صورت میں لیٹ فیس اور جرمانہ کا التزام ہے۔ ٹیکس دہندگان کو فارم جی ایس ٹی آر-1 داخل کرنے کی خاطر حوصلہ افزائی کے مقصد سے فارم جی ایس ٹی آر-1 جمع کرنے میں تاخیر کے لئے قابل ادا لیٹ فیس وَن ٹائم اسکیم کے تحت معاف کردی گئی ہے۔ یہ لیٹ فیس معافی جولائی 2017 سے ستمبر 2018 کے لئے 31 اکتوبر 2018 تک کے لئے ہے۔
اس سلسلے میں جولائی 2017 سے ستمبر 2018 تک کی مدت کے لئے فارم جی ایس ٹی آر-1 بھرنے کی آخری تاریخ بڑھاکر 31 اکتوبر 2018 کردی گئی ہے۔ یہ توسیع ان سبھی رجسٹرڈ افراد کے لئے ہے جن کا مجموعی ٹرن اوور 1.5 کروڑ ہے۔ اس میں کیرالہ میں رجسٹرڈ افراد بھی شامل ہیں، اس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کے کاروبار کی کلیدی جگہ کوڈاگو (کرناٹک) اور ماہے (پڈوچیری) ہے۔ وہ ٹیکس دہندگان جن کا مجموعی ٹرن اوور1.5 کروڑ ہے، کے لئے جولائی 2017 سے ستمبر 2018 کی سہ ماہیوں کے لئے فارم جی ایس ٹی آر-1 داخل کرنے کی حتمی تاریخ 31 اکتوبر 2018 تک بڑھادی گئی ہے۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن نمبر 43 اور 44 / 2018 – سینٹرل ٹیکس مورخہ 10 ستمبر 2018 جاری کردیا گیا ہے۔کیرالہ کے وہ رجسٹرڈ افراد جن کا مجموعی ٹرن اوور 1.5 کروڑ روپئے ہے، یا جن کے کاروبار کی کلیدی جگہ کوڈاگو (کرناٹک) اور ماہے (پڈوچیری) ہے، کے لئے جولائی 2018 سے ستمبر 2018 کی سہ ماہی کے لئے فارم جی ایس ٹی آر-1 داخل کرنے کی حتمی تاریخ 15 نومبر 2018 تک باقی رہے گی، جیسا کہ نوٹیفکیشن نمبر 38/2018 – سینٹرل ٹیکس مورخہ 24 اگست 2018 کے ذریعے نوٹیفائی کیا گیا تھا۔
مزید برآں وہ ٹیکس دہندگان جو اب نوٹیفکیشن نمبر 31/2018- سینٹرل ٹیکس، مورخہ 6 اگست 2018 میں طے شدہ طریقۂ کار کے مطابق جی ایس ٹی کی طرف مائیگریٹ (منتقل) ہورہے ہیں، ان کے لئے فارم جی ایس ٹی آر-1 میں اشیاء و خدمات یا دونوں کی آؤٹ وارڈ سپلائیز کی تفصیلات پیش کرنے اور جولائی 2017 سے نومبر 2018 تک کے مہینوں کے لئے فارم جی ایس ٹی آر-3بی میں ریٹرن داخل کرنے کی تاریخ 31 دسمبر 2018 تک بڑھادی گئی ہے۔ فارم جی ایس ٹی آر-3بی فائل کرنے کی تاریخوں میں توسیع سے متعلق نوٹیفکیشن نمبر 45، 46 اور 47/2018 – سینرل ٹیکس مورخہ 10 ستمبر 2018، جاری کردیا گیا ہے۔
اس کے ذریعے یہ واضح کیا جاتا ہے کہ مرکزی اشیاء و خدمات ٹیکس قانون 2017 کی دفعہ 16 (4) کے التزامات کے مطابق رجسٹرڈ افراد ستمبر کے مہینے کے لئے ریٹرن داخل کرنے کی حتمی تاریخ کے بعد کسی بل (انوائس) کے معاملے میں اِن پٹ ٹیکس کریڈٹ لینے کے اہل نہیں ہوں گے،اگر وہ مالی سال گزر جائے، جس مالی سال کا وہ بل ہے۔ ایسے لوگ موجودہ سالانہ ریٹرن داخل کرنے کے بھی اہل نہیں ہوں گے۔ ان دونوں صورتوں میں سے وہ صورت قابل قبول ہوگی جو پہلے پیش آئے، لہٰذا ٹیکس دہندگان کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ اپنے ریٹرن وقت پر داخل کریں، تاکہ یہ بات یقینی بن سکے کہ اِن پٹ ٹیکس کریڈٹ وقت گزر جانے کے سبب حاصل نہ ہوسکے۔