نئی دہلی،؍مئی،مرکزی داخلہ سکریٹری جناب راجیو مہرشی کل یہاں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے آفات کے بندوبست کے محکموں کے راحت سے متعلق کمشنروں اور سکریٹریوں کی سالانہ کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ میٹنگ میں جنوب مغربی مانسون 2017 سے پیدا ہونے والی بحرانی کیفیت سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا اور آفات کے بندوبست سے متعلق دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ہنگامی حالات میں مدد فراہم کرنے والے اداروں؍ متعلقہ مرکزی وزارتوں، تکنیکی اور سائنٹفک اداروں کے نمائندے، مسلح افواج اور مرکزی مسلح پولیس فورس کے افسران اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
امور داخلہ کی وارت، انڈیا میٹرو لوجیکل ڈپارٹمنٹ، برف اور برفیلے طوفان کا مطالعہ کرنے والے ادارے (ایس اے ایس ای) مرکزی آبی کمیشن، قومی آفات کے بندوبست کی اتھارٹی، ہندوستانی خلائی تحقیق کی تنظیم، قومی آفات سے نمٹنے والی فورس اور وزارت دفاع، آفات کی صورت حال سے نمٹنے کی تیاریوں کی سمت میں اپنی کوششوں سے آگاہ کریں گے۔