18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیرتعلیم کا وسویسورایا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ناگپور کے جلسہ تقسیم اسناد میں طلبا سے ورچوئل خطاب

Urdu News

نئی لّی:مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے وسویسورایا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ناگپور کے جلسہ تقسیم اسناد میں طلبا سے ورچوئل خطاب کیا۔ ریاستی وزیر برائے تعلیم جناب سنجے دھوترے اس موقع پر مہمان اعزازی تھے۔ ایل اینڈ ٹیزڈیفنس بزنس اور ایل اینڈ ٹی- این ایکس ٹی کے کل وقتی  ڈائرکٹر، سینٹر ایگزیکیٹیو  نائب صدر جناب جے ڈی پاٹل نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔

جلسہ تقسیم اسناد کے مہمان خصوصی جناب رمیش پوکھریال نشنک نے اپنے ویڈیو پیغام میں طلبا اور والدین کو مبارک باد دی۔ انہوں نے ملک کی تھری ڈی: ڈیموکریسی، ڈیموگرافکس اور ڈیمانڈ کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے طلبا سےکہا کہ ان تھری ڈی کا استعمال کرکے ملک کو آتم نربھر اور ایک پانچ کھرب ڈالر کی معیشت بنانے میں مدد کریں۔ انہوں نے ملک کی تعمیر میں انجینئرنگ کے رول  پر زور دیا۔ انہوں نے حکومت ہند کی طرف سے شروع کی گئیں ڈیجیٹل انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا، میک ان انڈیا وغیرہ جیسی بہت سی اسکیموں کے بارے میں معلومات بھی دیں۔ انہوں نے طلبا پر نیا بھارت، سوچھ بھارت، سوستھ بھارت اور سشکت بھارت تعمیر کرنے پر زور دیا۔

 وزیرمحترم نے ادارے کے ان سابق طلبا کی طرف ان کی توجہ مبذول کرائی، جنہوں نے سماج اور قوم کے لیے زبردست خدمات انجام دیں۔ ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کورنا وبا کے دوران انسٹی ٹیوٹ کی طرف  سے کیے گئے کام کی تعریف کی۔

اپنی تقریر کے دوران ڈاکٹر سنجے دھوترے نے طلبا سے کہا کہ وہ ان کو اس مقام تک پہنچانے کے لیے والدین کے ذریعے دی گئی قربانی کو یاد رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی وقت ہے کہ وہ اپنی تعلیم کے دوران حاصل کیے گیے تصورات و نظریات کو کام میں لائیں۔ وزیر محترم نے حالیہ برسوں میں بھارت میں ہونے والی تیز رفتار تبدیلیوں کی طرف ان کی توجہ دلائی اور اس زبردست مسابقتی دنیا میں اپنی اقدار کے تحفظ کی اپیل کی۔

18ویں جلسہ تقسیم اسناد میں وی این آئی ٹی نے مجموعی طور پر 1134 طلبا کو ڈگریاں تفویض کیں، جن میں:

*        61 ڈاکٹر آف فلاسفی

*        268 ماسٹر آف ٹیکنالوجی

*        94 ماسٹر آف سائنس

*        648انجینئرنگ کے مختلف شعبوں میں  بیچلر آف ٹیکنالوجی

*        63 بیچلر آف آر کی ٹیکچر کی ڈگریاں شامل تھیں

اس سال وی این آئی ٹی نے طلبا اور ریسرچ اسکالرز کو بہترین تعلیمی حصولیابیوں کے تمغات انعامات اور اعزازات سے نوازا ہے۔

اس سال مقتدر سروسویسورایا میڈل ،بی ٹیک پروگرام کے تمام شعبوں میں سب سے زیادہ پی جی سی اے حاصل کرنے پر، کمپیوٹر سائنس میں بی ٹیک عبدالستار محمد اشرف ماپاراکو دیا گیا۔ انہیں آنجہانی  شری  این جی جوشی پرائز، آنجہانی ڈاکٹر اے جی پائی تھنکر میڈل اور آنجہانی مہا مہوپادھیائے پدم وبھوشن ڈاکٹر وی وی مراشی کو میڈل بھی دیا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے بی ٹیک کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ میں اعلی ترین سی جی پی اے کی بنا پر اکیڈمک ایکسلینس پرائز اور آنجہانی شری پراگ تجارے پرائز بھی حاصل کیے۔

سب سے زیادہ انعامات اور میڈل سول انجیئنرنگ میں بی ٹیک کی طالبہ مس چیتنا سریواستوا نے حاصل کیے۔ ان میں انسٹی ٹیوٹ میڈل، اکیڈمک ایکسلینس پرائز، واٹوے ایجوکیشن ٹرسٹ پرائز، آنجہانی وشنو دیواکر عرف بھاؤصاحب گجری پرائز، پی جے شاستربدھی میموریل پرائز، آنجہانی شری سی ٹی گھرپورے پرائز، آنجہانی پروفیسر ایم ایس جوشی میڈل، آنجہانی امور کرشنا راؤ کواڈکر میڈل اور آنجہانی شری صادق دلی میڈل شامل ہیں، جو انہیں بی ٹیک ان سول انجینئرنگ میں اعلی ترین سی جی پی اے حاصل کرنے پر ملے۔ انہیں ایڈوانسڈاسٹر کچرل انالیسز میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے پر دیا گیا۔ آنجہانی شروشرام جی جامداریاد میں جاری کیا گیا تازہ ترین میڈل بھی بی ٹیک پروگرام کے تمام شعبوں میں دوسرے اعلی ترین سی جی پی اے حاصل کرنے پر انہیں کو دیا گیا۔

آنجہانی شری وشورام جامدار پر دوسرا یادگاری اور نو تشکیل میڈل بی ٹیک (میٹرلیجکل اینڈ میٹریل انجینئرنگ) میں دوسرے  اعلی ترین سی جی پی اے حاصل کرنے پر ساگر کلکرنی کو دیا گیا۔ آخر میں رجسٹرار ڈاکٹر ایس آر ساٹھے نے کلمات تشکر پیش کیے۔

پروفیسر پی ایم پیڈول، چیئرمین بی او جی اور ڈائریکٹر وی این آئی ٹی نے اپنی تقریر میں انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ ادارہ صنعت اورباہمی تعامل میں یقین رکھتا ہے اور بہت سی انڈسٹریز کے ساتھ مفاہمت یا دداشت پر دستخط کیے ہیں۔ ان میں ڈاسولٹ ایوی ایشن- ایکسیلنس کا مرکز قائم کرنے اور ایکسیلنس کا نصاب تیار کرنے کے لیے فرنچ طیارہ ساز کمپنی، سائمن کے ساتھ صنعت4.0 میں ایکسیلنس کا مرکز قائم کرنے اور ناگپور  میں ایمس تعمیر کرنے، میڈیکل انجینئرنگ کے میدان میں تحقیقی  کام کو مستحکم کرنے کے لیے یہ دستخط کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے دوران انسٹی ٹیوٹ نے بہت سی تنظیموں سے آر اینڈ ڈی پروجیکٹ حاصل کرلیے ہیں، جن کا تخمینہ 55 کروڑ روپے  ہےاور  سال گزشتہ کے مقابلے 185 فیصد زیادہ ہے۔

جناب جے ڈی پاٹل نے طلبا سے کہا کہ اس ملک اور سماج نے جو کچھ انہیں دیا ہے، وہ اسی کے فائدے وہ اس ملک و سماج کو پہنچائیں۔ انہوں نے انہیں ملک و سماج کے تئیں ان کی ذمہ داریاں یاد دلائیں۔ انہوں نے طلبا سے اپیل کی کہ وہ اس پر غور کریں کہ انہیں انسٹی ٹیوٹ کے احسانات کا بدلہ کس طرح چکانا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More