نئی دہلی یکم اکتوبر ۔سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت نے آج صبح اکشر دھام مندر کے پاس کامن ویلتھ گیمس ولیج اسٹیڈیم میں بزرگ شہریوں کے عالمی دن کے موقع پر بزرگوں کے لئے ایک واکاتھن دوڑ کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا ۔اس کا اہتمام سماجی انصاف اور تفویض اختیارت کی و زار ت کے سماجی ڈیفینس کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ نے انوگرہ تنظیم کے اشتراک سے کیا تھا ۔اس موقع پر سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر ،سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی سکریٹری محترمہ نیلم سوہانی بہت شخصیات موجود تھیں ۔واکاتھن دوڑ میں دلی کے سبھی حصوں سے بڑی تعداد میں بزرگوں نے حصہ لیا ۔ یہ پروگرام پولیس بینڈ کی کارکردگی ، ثقافت اور میوزک پروگرام پر مشتمل تھا ، جو بزرگ شہریوں نے پیش کیا تھا ۔ پولیس بینڈ کے ساتھ محترمہ سنیتا کی طرف سے فٹنس سیشن کا اہتمام کیا گیا تھا۔
سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے وزیر تھاور چند گہلوت نے کہا کہ ان کی و زار ت بزرگ شہریوں اور سینئیر سٹی زن کی مجموعی فلاح وبہبود کے تئیں عہد بستہ ہے اور ان کی وزارت نے بہت سے نئے پروگرام شروع کئے ہیں اور نئی اسکیمیں بھی سینئیر سٹی زن کی فلاح کے لئے شروع کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت نے سینئیر سٹی زن کی عزت افزائی کی ہے ۔اس موقع پروزارت نے بزرگ شہریوں اور سینئیر سٹیزن کو اور بزرگوں کے کاز کےلئے خدمات انجام دینے کے صلے میں اعزازات سے نوازا ۔انہیں وزارت ہر سال وایو شریشتھا سمان سے نوازتی ہے ۔ 2017 میں وزارت نے راشٹریہ وایو شریشتھا یوجنا شروع کی تھی ،جس کے تحت فزیکل ایڈس مثلاََ وھیل چئیر ،سننے کے آلات اور دیگر سازوسامان ان بزرگوں کو تقسیم کیا تھا جو غربت کی سطح سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں ۔ اب تک 55 ہزارسے زیادہ سینئیر سٹی زن کو اس یوجنا سے فائدہ ہوا ہے ۔
اپنے خطاب میں وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے کہا کہ ان کی وزارت سینئیر سٹی زن کی فلاح وبہبود کے لئے بہت کچھ کر رہی ہے، جو ہمارے ملک کے لئے اثاثہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سینئیر سٹی زن کو ہمیشہ خوش وخرم اور صحت مند رہنا چاہئے اور وہ صبح چہل قدمی کرکے اور دیگر ایکسرسائز کے ذریعہ صحت مند رہ سکتے ہیں ۔