20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ کل دہشت گردی اور سائبر جرائم سے متعلق پولس کی بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ کل یہاں پولس کے سربراہوں کی بین الاقوامی ایسو سی ایشن کی دو روزہ ایشیا بحر الکاہل  علاقائی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔اس کانفرنس کا موضوع ہے 2020 میں پولس کے کام میں درپیش چیلنجز ، سائبر کرائم اور دہشت گردی کے تئیں سائبر اسپیس ہمارے نقطہ نظر کوکس طرح تشکیل دے رہا ہے، اس کے دائرے میں ہم کیسے اپنا کام کرسکتے ہیں اور اس کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

انٹلی جنس بیورو کے اشتراک سے آئی اے سی پی کے ایشیا بحرالکاہل عالمی علاقائی آفس کی طرف سے دو روزہ علاقائی کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔انٹلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر ایشیا بحرالکاہل عالمی علاقائی آفس (اے پی ڈبلیو آر او) کے چیئرپرسن کی حیثیت سے  اس  کانفرنس کے میزبان ہیں۔

کانفرنس میں سائبر اسپیس کا استحصال کرنے میں مختلف دہشت گرد، منظم گروپوں اور انتہا پسند عناصر کے بڑھتے ہوئے مفاد کے بارے میں تبادلہ خیال ہوگا۔ اس کے علاوہ ان کے مختلف گھناؤنے جرائم اور ناپاک عزائم کے لئے اس کی جدید ٹیکنالوجی پر بھی توجہ دی جائے گی۔ یہ کانفرنس  بین الاقوامی اور قومی دونوں سطح پر اعلیٰ سطح کے پولس ایکزیکیٹیو کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا کہ وہ اس بات پر تبادلہ خیال کرے کہ کس طرح سائبر جرائم اور دہشت گردی کے تئیں سائبر اسپیس کس طرح ہمارے نقطہ نظر کی تشکیل کر رہا ہے اور پولس کے بہتر کام کاج کے لئے ہم اس کا کس طرح فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

کانفرنس میں آئی اے سی پی کے صدر جناب لوئس ایم ڈیکمار، آئی اے سی پی ہیڈکوارٹرز کے سینئر ایکزیکیٹیوز کے علاوہ افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، کمبوڈیا، دبئی، فجی، ملیشیا، میانمار، منگلولیہ ، نیپال، جمہوری کوریہ، سری لنکا، تائیبان اور تھائی لینڈ میں ایشیا بحرالکاہل خطے کے پولس اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ ہندوستان کے اندر سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 35 سے زیادہ پولس فورسز کے سربراہوں کے علاوہ مرکزی پولس اداروں کے سربراہ شرکت کریں گے۔

قومی سلامتی کے مشیر جناب اجیت ڈوبھال کانفرنس میں کلیدی خطبہ دیں گے۔ موجودہ اور مستقبل کے مفاد کے موضوعات پر کل سات پینل مذاکرات ہوں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More