19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ کی سری لنکا کے وزیراعظم سے ملاقات

केंद्रीय गृह मंत्री ने श्रीलंका के प्रधानमंत्री से मुलाकात की
Urdu News

نئی دہلی، 26 اپریل 2017، مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں جمہوری سوشلسٹ عوامی جمہوریہ سری لنکا کے وزیراعظم جناب رانل وکرم سنگھے سے ملاقات کی۔

سری لنکا کے وزیراعظم کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے سری لنکائی وزیراعظم جناب رانل وکرم سنگھے کا خیرمقدم کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان قریبی سیاسی تعلقات پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے آئی ایس آئی ایس کے بڑھتے ہوئے خطرے پر تشویش کا اظہار کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کے سکیورٹی اداروں کے درمیان مسلسل بات چیت ہوتی رہنی چاہیے تاکہ اس خطے کے استحکام اور امن کو غیر مستحکم کرنے کی دہشت گرد جماعتوں کی کوششوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ غیر ارادی طور پر بین الاقوامی سمندری سرحدی لائن کو پار کرجانے والے ماہی گیروں سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور یہ محسوس کیا گیا کہ جلد از جلد اس مسئلے کا حل نکال لیا جائے تاکہ مزید جانوں کا اتلاف نہ ہو۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More