19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر مملکت (داخلہ) جناب کیرن رجیجو کی قیادت میں مرکزی ٹیم نے کیرالہ میں سیلاب کی صوتحال کا جائزہ لیا

Urdu News

نئیدہلی۔ مرکزی وزیر مملکت  (داخلہ) جناب کیرن رجیجو کے ساتھ سیاحت کے مرکزی وزیر ممکت (آزادانہ چارج) جناب کے جے الفانسو اور ایک اعلی سطحی مرکزی ٹیم نے الپوجھا اور کوٹّیام کے سیلاب سے متاثرہ ضلعوں کا دورہ کیا  اور کیرالہ کے سیلاب سے متاثرہ حلقوں میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ذریعے سیلاب کی صورتحال اور راحت کاری کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

وزیرموصوف  اور مرکزی ٹیم نے کئی امدادی کیمپوں، کھانے کی تقسیم کے مراکز اور طبی کیمپوں کا دورہ کیا اور امدادی کیمپوں میں رہنے والے لوگوں سے ملاقات کی۔ فضائی سروے ،متاثرہ علاقوں کے دوروں اور متاثرہ لوگوں کے ساتھ بات چیت کی بنیاد پر جناب رجیجو نے ریاستی انتظامیہ کے ذریعے اٹھائے گئے اقدام پر اطمینان کا اظہار کیا۔

چیف سکریٹری نے تحقیق اور بچاؤ کے کاموں کے لیے این ڈی آر ایف کی چار ٹیموں کو تعینات کرنے کے لیے اور سامان راحت تقسیم میں انتظامیہ کی مدد کےلیے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ جناب رجیجو نے ضرورت پڑنے پر اور زیادہ این ڈی آر ایف ٹیموں کو بھیجنے کی یقین دہانی کرائی۔

ریاستی حکومت نے 831.10 کروڑ روپیے کی مرکزی امداد کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری (ڈیزاسٹر مینجمنٹ) جناب سنجیو کمار جندل کو ایک میمورینڈم پیش کیا۔

جناب رجیجو نے اعلان کیا کہ مرکزی حکومت نے ریاست کے  آفات سے بچاؤ کے لیے مختص فنڈ (ایس ڈی آر ایف) کے تحت مرکزی حکومت کے حصے کے طور پر 80.25 کروڑ روپیے کی مدد جاری کی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More