17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کووڈ-19 کے پیش نظر ڈی اے آر پی جی کو ’ورک فرام ہوم‘ کے لئے رہنما ہدایات جلد جاری کرنے کی صلاح دی

Urdu News

نئی دہلی، شمال مشرقی خطے کی ترقی (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات و پنشن، جوہری توانائی و خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر  جتیندر سنگھ نے ڈی اے آر پی جی میں ہونے والی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور مشورہ دیا کہ محکمہ کو ’ورک فراہم ہوم‘ سے متعلق رہنما ہدایات جلد از جلد جاری کردینی چاہئیں۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ اس سلسلے میں ترجیجی بنیاد پر وزارتوں / محکموں کے ساتھ ضروری صلاح و مشورہ کیا جانا چاہئے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ صحیح وقت پر ورک فرام ہوم سے متعلق رہنما ہدایات جاری کرنے سے سینٹرل سکریٹریٹ کے ملازمین کو وزیر اعظم کے ’’دو گز دوری‘‘ کی اپیل پر عمل کرنے اور سماجی دوری کا فائدہ حاصل ہوگا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعے 12 جون 2020 کو ہندوستان کے شمال مشرقی ریاستوں میں ڈیجیٹل اسٹیٹ سکریٹریٹ بنانے کے مقصد سے شمال مشرقی ریاستوں کے لئے ای-آفس ورکشاپ سے خطاب کیا جائے گا۔ آج ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ورکشاپ کی تیاریوں کے سلسلے میں میٹنگ کی، جس کا انعقاد ایک ویبینار کی شکل میں کیا جائے گا۔ 75 مرکزی وزارتوں / محکموں میں ای- آفس کی پیش رفت سے، ڈیجیٹل سینٹرل سکریٹریٹ کی تعمیر ہوسکی، جس سے یہ یقینی ہوسکا کہ کووڈ-19 لاک ڈاؤن کی مدت میں ’ورک فرام ہوم‘ ممکن ہے۔ شمال مشرقی ریاستوں کے سکریٹریٹ میں ای- آفس کے نفاذ سے پیپرلیس اسٹیٹ سکریٹریٹ کی تعمیر پابند وقت طریقے سے مکمل ہوگی، جہاں افسران کو ورچول پرائیویٹ نیٹ ورک، ڈیجیٹل سگنیچر سرٹیفکیٹ اور کم سے کم رابطہ والی انتظامیہ کو فروغ دینے کا حق حاصل ہوگا۔ شمال مشرقی ریاستوں کے لئے منعقد ہونے والے ای- آفس ورکشاپ میں اروناچل پردیش، ناگالینڈ، سکم کے وزرائے اعلیٰ اور آسام، منی پور، میزورم، میگھالیہ اور تری پورہ کے اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزراء حصہ لیں گے۔ اس ورکشاپ میں حصہ لینے کے لئے شمال مشرقی ریاستوں کے چیف سکریٹریوں، ایڈیشنل چیف سکریٹریوں اور پرنسپل سکریٹریوں اور انتظامی اصلاحات کے پرنسپل سکریٹریوں اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی محکمہ کے سکریٹریوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

ڈی اے آر پی جی نے کہا کہ 30 مارچ 2020 سے لے کر 9 جون 2020 تک کووڈ-19 سے متعلق ایک لاکھ عوامی شکایات کا تدارک کیا گیا۔ شکایات کے تدارک کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے ڈی اے آر پی جی کے ذریعے 15 جون 2020 سے ملک کی سبھی ریاستوں کا احاطہ کرنے کے لئے 11 زبانوں میں فیڈ بیک کال سینٹر کی شروعات کی جائے گی، جس کا آپریشن بی ایس این ایل کے ذریعے کیا جائے گا۔ فیڈ بیک کال سینٹر کے ذریعے ہر اس عوامی شکایت کے معیار کی جانچ کی جائے گی جسے ایک مہینے کی مدت کے دوران کووڈ-19 قومی نگرانی ڈیش بورڈ پر تدارک کی شکل میں دکھلایا گیا ہے۔ جب 15 جون 2020 کو فیڈ بیک کال سینٹر کی شروعات کی جائے گی تب مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ ملک بھر کی مختلف ریاستوں کے شہریوں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور شکایت کے تدارک کے معیار کے بارے میں ان کا پہلا ردعمل جاننے کی کوشش کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More