16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی کابینہ نے تلچر فرٹیلائزر لمیٹڈ میں آر سی ایف کی ایکویٹی کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی

Urdu News

نئی دہلی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں ڈپارٹمنٹ آف فرٹیلائزر کے ذریعے تلچر فرٹیلائزر لمیٹڈ میں آر سی ایف کی ایکویٹی میں سرمایہ کاری کی منظوری دے دی۔ سرمایہ کاری کی یہ رقم 1033.54 کروڑ روپئے ہے، جو اس پروجیکٹ کی کل لاگت کے 69.67فیصد کے بقدر ہے۔ اس رقم سے کوئلے کے گیسیفکیشن پر مبنی فرٹیلائزر پروجیکٹ، تلچر فرٹیلائزر لمیٹڈ (ٹی ایف ایل) میں راشٹریہ کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزر (آر سی ایف) کے ذریعے تعمیر کیا جائے گا۔

تلچر فرٹیلائزر کے بازاحیاء سے فرٹیلائزر سیکٹر میں پبلک سیکٹر اداروں کے ذریعے سرکاری سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ اس سے نہ صرف یہ کہ ملازمتوں کے مزید مواقع پیدا ہوں گے، بلکہ ریاست اور مشرقی خطے کی معیشت کو فروغ ہوگا۔ علاوہ ازیں اس فرٹیلائزر یونٹ کے بازاحیا سے یوریا کی دیسی پیداوار میں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں خودکفالتی پیدا ہوسکے گی۔

پس منظر:

جی اے آئی ایل، آر سی ایف، سی آئی ایل اور ایف سی آئی ایل کی مشترکہ کمپنی تلچر فرٹیلائزر لمیٹڈ، نومبر 2015 میں قائم کی گئی تھی، اس میں جی آئی ایل کی 29.6 فیصد حصے داری آر سی ایف اور سی آئی ایل میں سے دونوں کی 10.99 فیصد حصے داری تھی۔ یاد رہے کہ ٹی ایف ایل کا قیام کول گیسیفکیشن پر مبنی فرٹیلائزر پلانٹ کے مقصد سے اڈیشہ کے ضلع تلچر میں کیا گیا تھا۔ ٹی ایف ایل کی ایکویٹی میں جی اے آئی ایل، سی آئی ایل اور آر سی ایف کی علی الترتیب 1033.54 کروڑ روپئے کی حصے داری شامل ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More