17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی کابینہ نے ہندوستان اور انڈونیشیاء کے درمیان صحت کے شعبے میں اشتراک و تعاؤن سے متعلق مفاہمت نامے کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ہندوستان اور انڈونیشیاء کے درمیان صحت کے شعبے میں اشتراک و تعاؤن  سے متعلق مفاہمت نامےپر دستخط کئےجانے کو منظوری دی ہے۔

اس مفاہمت نامے میں اشتراک و تعاؤن کے درج ذیل شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے:

  • تحقیق و ترقی ، فعال ادویاتی اجزاء(اے پی آئی) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی  طبی آلات۔
  • فروغ انسانی وسائل۔
  • صحت خدمات: اور
  • دیگر کوئی بھی شعبہ، جس پر آپسی اتفاق رائے ہو سکتا ہے۔

مفاہمت نامے کی تفصیلات پر مزید روشنی ڈالنے کے لئے، نیز اس مفاہمت نامے کے نفاذ کی نگرانی کرنے کےلئے ایک ورکنگ گروپ کی تشکیل کی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More