23.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی کابینہ کو، ہند اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان ریل کے شعبے میں

Urdu News

نئی دہلی، ۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کی اجلاس میں   حکومت ہند کی ریلوے کی وزارت   اور  فیڈرل ڈپارٹمنٹ آف دی انوائرنمنٹ ،ٹرانسپورٹ ،انرجی   اینڈ کمیونی کیشنز  آف  سوئس   کنفیڈریشن کے درمیان   ریل کے شعبے میں  تکنیکی تعاون کے مفاہمت نامے  کی تفصیلات پیش کی گئیں ۔اس مفاہمت نامے پر 31  اگست 2017  کو دستخط کئے گئے تھے ۔ اس مفاہمت نامے کے تحت    درج ذیل شعبوں میں  تکنیکی تعاون  فراہم کرایا جاسکے گا ۔

الف۔    ٹریکشن رولنگ اسٹاک ۔

ب ۔     ای ایم یو اور گاڑیوں کے سیٹ

ج۔       ٹریکشن  پوپرژن  اکیوپمنٹس۔

د ۔       فرائٹ اینڈ پسنجر کارس ۔

ہ۔        ٹلٹنگ ٹرینز ۔

و۔       ریلوے الیکشریفکیشن  اکیوپمنٹس۔

ز۔       ٹرین شیڈیولنگ  اینڈ آپریشن امپروومنٹ ۔

ح۔       ریلوے اسٹیشن مارڈرنائزیشن ۔

ط       ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ ۔

ی۔      ٹنلنگ  ٹکنالوجی   ۔

پس منظر :

          ریلوےکی وزارت نے  مختلف ملکوں کی سرکاروں اور  وہاں کے قومی ریلوے اداروں کے ساتھ ریل کے شعبے میں   تکینکی تعاون کے مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ جن میں  شامل اہم شعبوں میں   موجودہ ریل  راستوں  کو تیزرفتار ریل پٹری کے گلیاروںمیں بدلنا ،  موجودہ اسٹیشنوں کو فروغ دے کر عالمی معیار کا اسٹیشن بنانا اور ریلوے کے ڈھانچہ جاتی نظام  کی جدید کاری وغیر ہ شامل ہیں ۔ اس تعاون  ریلوے ٹکنالوجی اینڈ آپریشن     کے شعبوں میں تعاون   ،معلومات کا باہمی لین دین  ، تکنیکی دورے ،تربیت اور سمیناروں کا اہتمام اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر سمیناروں  اور ورکشاپ کا اہتمام شامل ہے۔ اس مفاہمت نامے کی رو سے  ریلوے کے شعبے میں    تازہ ترین ترقیات    کو آپس میں بانٹنے  اور  اس پر گفتگو کی خاطر ہندوستانی ریلوے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا ہوسکے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More