نئی دہلی، نائب صدر جمہوریۂ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ مرکز اور ریاستوں کو عوامی صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔
آج حیدرآباد میں سورن بھارت ٹرسٹ میں کے آئی ایم ایس اسپتال کے ذریعہ منعقدہ ایک مفت طبی کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میڈیکل کالجوں اور طبی اداروں کو طبی پیشہ وروں کے ذریعہ آس پاس کے کالجوں میں جانے اور بیماری کی روک تھام نیز صحت مند طرز زندگی اختیار کرنے کے لیے بیداری مہم شروع کرنے کو یقینی بنانا چاہیے۔
یہ دیکھتے ہوئے کہ لوگ اپنی صحت اور بنیادی احتیاط برتنے کی توقع کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ کئی بار وہ بیماریوں کے علاج کے لیے صحت پر بہت زیادہ خرچ کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بیماری کی روک تھام کے بارے میں بیداری بہت ضروری ہے کیوں کہ احتیاط بہت علاج سے بہتر ہے۔
اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ جمود والی طرز زندگی اور غیر صحت بخش غذا سے متعلق عادتیں غیر متعدی امراض کا باعث ہے۔ انھوں نے کہا کہ مستقل جسمانی ورزش ہر ایک کے لیے روزمرہ کا حصہ بن جانا چاہیے، خواہ وہ کسی بھی عمر کا کیوں نہ ہو۔
اس موقع پر تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمیلیسائی سندر راجن، آندھراپردیش کے سابق وزیر ڈاکٹر کمینینی شری نواس اور دیگر شخصیات بھی موجودد تھیں۔