18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکز کی طرف سے اولین اسٹارٹ اپ انڈیا انوویشن ویک کا انعقاد 10 سے 16 جنوری 2022 تک

Urdu News

صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کا محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) 10 سے 16 جنوری 2022 تک پہلا اسٹارٹ اپ انڈیا انوویشن ویک منعقد کر رہا ہے۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس غیر روایتی اختراعی جشن کا مقصد ہندوستان کی آزادی کے 75 ویں سال ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کی یاد منانا ہے اور اسے پورے ہندوستان میں کاروبار کی وسعت اور گیرائی کا مظہر بنایا گیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسٹارٹ اپس کی دنیا میں، 2021 کو ‘یونیکورن سال’ کا نام دیا گیا ہے جس میں سال بھر میں چالیس سے زیادہ یونیکورن شامل کئے گئے ہیں۔

ہندوستان اسٹارٹ اپ کمپنیوں میں عالمی اختراع کے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔آج ہندوستان میں نئی صنعتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور ملک اس شعبے میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ آج تک ڈی پی آیہ آئی ٹی  نے 61,000 سے زیادہ نئی صنعتوں کی منظوری دی ہے۔ ملک کی ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کم از کم ایک نئی صنعت ہے اور 633 اضلاع میں پھیلی 55 نئی صنعتوں کی نمائندگی کرنے والے ملک کے اسٹارٹ اپ نے 2016 سے اب تک 6 لاکھ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کئے ہیں۔ 45 فیصد نئی صنعتیں 2- ٹیر اور 3- ٹیر شہروں میں ہیں جن میں سے 45 فیصد نئی صنعتیں خاتوں صنعتکاروں نے شروع کی ہیں۔ ان نئی صنعتوں کے اندر ہندوستان کو عالمی ویلیو چین کا حصہ بنانے کا عمل تیز کرنے اور عالمی سطح پر اثر ڈالنے کی صلاحیت ہے۔

اس اسٹارٹ اپ اینڈ انوویشن فیسٹیول کا بنیادی مقصد ملک کی اہم نئی صنعتوں، صنعت کاروں، سرمایہ کاروں، پرورش گاہوں، سرمایہ کاری کرنے والے اداروں، بینکوں، پالیسی سازوں اور دوسروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے تاکہ صنعت کاری کا جشن منایا جا سکے اور جدت طرازی کو فروغ دیا جا سکے۔ مزید برآں، اس کا مقصد نئی صنعتوں کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنا، علم کا تبادلہ کرنا اور کاروباری نظام تیار کرنا ہے۔ اسٹارٹ اپ سرمایہ کاری کے لئے عالمی اور ملکی سرمائے کو تیز کرنا؛ نوجوانوں کی جدت طرازی اور کاروبار کے لئے حوصلہ افزائی اور انہیں متحرک کرنا، اسٹارٹ اپس کو مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنا اور  ہندوستان کے اعلیٰ معیار، اعلیٰ تکنیکی اور کم خرچ اختراعات کی نمائش ہے۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور حکومت ہند کے مختلف محکموں کی شرکت سے ہفتہ بھر چلنے والی اس پروگرام میں انٹرایکٹو سیشنز، ورکشاپس اور پریزنٹیشنز کے ذریعے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے کلیدی پہلوؤں پر توجہ دی جائے گی جیسے نئی صنعتوں کیلئے اکیڈمیا اور مینٹرشپسپورٹ، نئی صنعتوں کو انکیوبیشن اور ایکسلریشن سپورٹ، کارپوریٹس اور گورنمنٹ کے ذریعے مارکیٹ تک رسائی، اور گلوبل بننے کے لیے فنڈنگ اور بین اقوامی سہولتیں۔ اس کے علاوہ، شناخت شدہ موضوعات کی بنیاد پر، مختلف متوازی سرگرمیاں ہوں گی جیسے کہ تجربہ بوتھ، پچنگ یا ریورس پچنگ سیشن، اور ختراعی شوکیسیز۔

ایونٹ کے لئے رجسٹریشن کا لنک یہ ہے::

 https//www.startupindiainnovationweek.in

ہفتہ بھر کے جشن کی جھلکیاں:

  • اسٹارٹ اپس کے ساتھ معزز وزیر اعظم کی بات چیت
  • نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز 2021 کے نتائج کا اعلان
  • دوردرشن اسٹارٹ اپ چیمپئنز 2.0 شو کا آغاز
  • عالمی اور گھریلو سرمایہ کاروں  کے ساتھ گول میز میٹنگ
  • ڈیجیٹل کاروبار ڈیجیٹل حکمت عملی کے لئے اوپن نیٹ ورک کا آغاز
  • مختلف سیشنوں میں وزارت تعلیم، نیتی آیوگ، پی ایس اے، ڈی بی ٹی، ڈی ایس ٹی، میٹی، وزارتِ دفاع اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت  سمیت دیگر محکموں کی شرکت۔
  • ماہی پروری کے محمکمے کی طرف سے ‘فشریز اسٹارٹ اپ گرینڈ چیلنج’ کا آغاز
  • ملک بھر سے اسٹارٹ اپس کے لیے پچنگ سیشنز اور کارپوریٹ کنیکٹ پروگرام۔

ہفتہ بھر کی تقریبات کی اہم یومیہ جھلکیاںیہ ہیں:

دن 1 (10 جنوری)

***

ہفتہ بھر جاری رہنے والے اس پروگرام کا آغاز  10 جنوری 2022 کو صنعت و تجارت کے معزز وزیر جناب پیوش گوئل   صنعت و تجارت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش اور محترمہ انوپریا پٹیل کریں گے۔ افتتاحی اجلاس کے  دیگر نامور مقررین حسبِ ذیل ہوں گے۔

  • جناب انوراگ جین، سکریٹری، شعبہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت
  • جناب سنجیو بک چندانی، بانی اور ایگزیکٹو وائس چیئرمین، انفو ایج انڈیا لمیٹڈ
  • جناب ابھیراج سنگھ بھل، شریک بانی اور سی ای او، اربن کمپنی۔

پہلے دن   “مشترکہ تیاری کے ذریعہ کاروبار مین کایا پلٹ” پر ایک پینل ڈسکشن

  • ڈاکٹر راجیش ایس گوکھلے، سیکرٹری، بایو ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ
  • جناب اجے کمار، سکریٹری، محکمہ دفاعی پیداوار
  • جناب کرس گوپال کرشنن، چیئرمین، ایکسلر وینچرز
  • جناب آدتیہ نٹراج، سی ای او، پیرامل فاؤنڈیشن
  • جناب سنجیو کپور، مشہور شیف، کاروباری اور ٹیلی ویژن کی شخصیت
  • محترمہ  شوبانا کامینی، ایگزیکٹو وائس چیئرپرسن، اپولو اسپتال۔

پہلے ہی دن  سماجی انصاف اور تفویض اختیارات بنانے کی وزارت اور ڈیجیٹل کامرس کے لئے اوپن نیٹ ورک کے سیشن بھی منعقد کئے جائیں گے۔

دوسرا دن  (11 جنوری)

***

دوسرے دن کو آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن  کے ذریعے مربوط کیا جائے گا اور اس میں جدت طرازی، انسانی اقدار اور پائیداری پر سیشن کا احاطہ کیا جائے گا اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اختراعی طریقوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ دوسرے دن کی افتتاحی تقریبیہ معزین خطاب کریں گے:

  • محترمہ انیتا کروال، سکریٹری، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی
  • جناب کے سنجے مورتی، سکریٹری، محکمہ اعلیٰ تعلیم
  • ڈاکٹر ابھے جیرے، چیف انوویشن آفیسر، انوویشن سیل، وزارت تعلیم، حکومت ہند۔

کلیدی خطابات:  جناب سریدھر ویمبو، بانی، زوہو کارپوریشن، جناب گوتم، بانی، فار آئی  پرائیویٹ لمیٹڈ

جدت، انسانی اقدار، اور پائیداری” اور “اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بہترین اختراع اور آغاز کے طریقوں” پر کئی پینل مباحثے کے نامور مقررین

  • جناب ہرشیت راٹھور، شریک بانی اور سی ای او، ناکارک روبوٹکس
  • جناب وکاش مٹرسین، بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر، نذرا ٹیکنالوجیز
  • جناب شری کانت بدوے، منیجنگ ڈائریکٹر، بدوے انڈسٹریز
  • پروفیسر ابھے کرندیکر، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی کانپور
  • پروفیسر اے بی پنڈت، وائس چانسلر، آئی سی ٹی ممبئی۔

سیشنز کی نظامتیں کرنے والوں میں پروفیسر انیل ڈی سہسرابدھے، چیئرمین، اے آئی سی ٹی ای اور ڈاکٹر کے رادھا کرشنن، سابق چیئرمین، اسرو شامل ہوں گے۔

تیسرا دن (12 جنوری)

***

اس ہفتہ بھر جاری رہنے وای تقریب کے تیسرے دن کو بھی آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ذریعے مربوط کیا جائے گا اور اسٹارٹ اپس اور کاروبار کے طالب علموں کے لئے اکیڈمیا اور مینٹرشپ سپورٹ پر سیشن کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس دن کے نامور مقررین:

  • پروفیسر کے وجے راگھون، پرنسپل سائنسی مشیر، حکومت ہند
  • شری انکت اگروال، بانی اور سی ای او، پھول ڈاٹ کو
  • محترمہ اروندھتی بھٹاچاریہ، چیئرپرسن اور سی ای او، سیلز فورس۔

3 دن کو دلچسپ موضوعات پر کئی پینل مباحثے بھی کئے جائیں گے جیسے کہ “گرے ہیئر ناٹ مینڈیٹری ٹو بِلڈ گریٹ انٹرپرائزز” اور “اسکول، انوویشن، گیمز اور نصابات”۔ ساتھ ہی دو روزہ اے آئی سی ٹی ای پروگرام کا اختتام۔ نامور معززین:

  • ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ، وزیر مملکت برائے تعلیم
  • ڈاکٹر سبھاس سرکار، عزت مآب وزیر مملکت برائے تعلیم
  • محترمہ اناپورنا دیوی، وزیر مملکت برائے تعلیم
  • پروفیسر راجیو کمار، ممبر سکریٹری، اے آئی سی ٹی ای
  • پروفیسر ایم پی پونیا، وائس چیئرمین، اے آئی سی ٹی ای
  • ڈاکٹر ابھے جیرے، سی آئی او، ایم آئی سی۔

چوتھا دن  (13 جنوری)

***

ایک گلوبل وینچر کیپٹل راؤنڈ ٹیبل منعقد کی جائے گی اور اس کی صدارت صنعت و تجارت  کے معزز وزیر گے۔ اس دن میں انڈین انکیوبیٹر لینڈ اسکیپ اور انکیوبیٹر کی صلاحیت کی تعمیر، اسٹارٹ اپ پچنگ اور “فنڈنگ ​​کےراستے،بینکوں کی طرف سے مالی امداد، حکومت کی مارکیٹ تک رسائی” پر کئی ورکشاپس کا احاطہ کیا جائے گا۔ یہ دن فشریز اسٹارٹ اپ گرینڈ چیلنج کا آغاز بھی کرے گا۔ اہم جھلکیوں میں جناب دیپ کالرا، بانی، میک مائی ٹِرپ کے فائر سائڈ چیٹ کا تجربہ بھی شامل ہے۔ اس دن کے نامور مقررین:

  • جناب پرشوتم روپالا، ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے اعزازی وزیر
  • ڈاکٹر چنتن وشنو، مشن ڈائریکٹر، اٹل انوویشن مشن
  • جناب راجن آنندن، منیجنگ ڈائریکٹر، سیکویا کیپیٹل
  • جناب سنجیو کوشک، سینئر نائب صدر، ریٹیل برانچ بینکنگ، ایث ڈی ایف سی
  • جناب پرکاش جیسوال، نائب صدر، کارپوریٹ بینکنگ، ایث ایس بی سی
  • جناب سری نواس رامانوجم، سی ای او، وِلگرو،
  • جناب یاشیش دہیا، سی ای او، پالیسی بازار۔

پانچواں دن (14 جنوری)

***

پانچواں دن اہم تقریبات کا احاطہ کرے گا جیسے کہ او این ڈی سی ڈیجیٹل حکمت عملی (اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس) کا آغاز، خواتین کی صنعتکاری پر توجہ مرکوز کرنے والی پینل بحث، اسٹارٹ اپ پچنگ سیشنز، توسیعی حکمت عملیوں پر ورکشاپ اور عالمی مارکیٹ میں داخلے کی حکمت عملیوں اور ٹیکنالوجی کی کمرشلائزیشن کو اجاگر کرنے والی فائر سائیڈ چیٹس۔ سیشنوں میں نامور مقررین:

  • پروفیسر کے. وجے راگھون، پرنسپل سائنسی مشیر، حکومت ہند
  • جناب امیتابھ کانت، سی ای او، نیتی آیوگ
  • جناب نندن نیلیکانی، نان ایگزیکٹیو چیئرمین، انفوسس
  • محترمہ غزال کالرا، شریک بانی ریویگو
  • محترمہ پدمجا روپاریل، شریک بانی انڈین اینجل نیٹ ورک
  • جناب پھلگن کومپلی، شریک بانی، اپ گریڈ
  • جناب راہل گرگ، بانی اور سی ای او، موگلکس
  • جناب منوج کوہلی، کنٹری ہیڈ، سافٹ بینک اور
  • جناب پرشانت ٹنڈن، شریک بانی اور سی ای او، ون ایم جی۔

چھٹا دن (15 جنوری)

***

اس دن وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے توقع ہے کہ وہ نئے صنعت کاروں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور اسٹارٹ اپ انڈیا انوویشن ویک سے صبح 10.30 بجے بند کمرے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کریں گے۔ اس انٹر ایکشن کے لئے، 150 سے زیادہ  اسٹارٹ اپس کو چھ ورکنگ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جو موضوعاتی بنیاد پر جیسے کہ “جڑوں سے بڑھنا؛ نَجنگ دَ ڈی این اے ؛ مقامی سے عالمی تک؛ مستقبل کی ٹیکنالوجی؛ مینوفیکچرنگ میں چیمپئنز کی تیاری اور پائیدار ترقی۔ اس دن میں نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز 2021 کے فاتحین کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ اس تقریب میں صنعت و تجارت، امور صارفین اور خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے وزیر جناب پیوش گوئل شرکت کریں گے۔ تقریب میں دیگر سینئر معززین بھی شرکت کریں گے۔

  • جناب سوم پرکاش، کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت
  • محترمہ انوپریہ سنگھ پٹیل، کامرس اور صنعت کی وزیر مملکت
  • جناب انوراگ جین، سکریٹری، شعبہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت۔

ساتوں دن (16 جنوری)

*****

ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس پروگرام کے آخری دن کی تقریبات میں کارپوریٹ کنیکٹ فار اسٹارٹ اپ، اسٹارٹ اپس اور اسمارٹ سٹیز مشن کے درمیان تعاون کے ذریعے پبلک ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور اربن انوویشن میں ہمہ جہتی لانے، جدت پیدا کرنے اور پیمانے کو وسعت دینے کے لئے او این ڈی سی کے میڈ اِن انڈیا اپروچ پر پینل ڈسکشن جیسے پروگرام  شامل ہوں گے۔  آخری روز مختلف پروگراموں سے خطاب کرنے والے نامور مقررین :

  • جناب اونیش سبھروال، ایم ڈی، ایکسینچر وینچرز
  • محترمہ سروتھی کنن، سربراہ، سسکو لانچ پیڈ
  • محترمہ دیبجانی گھوش، صدر، نیس کام اور
  • جناب سریش سیٹھی، سی ای او، پروٹیان ای گوو۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More