نئی دہلی، اطفال بہبود کی وزارت کے پروگرام اپروول بورڈ ( پی اے بی ) کی آج منعقدہ میٹنگ میں ہریانہ ، ہماچل پردیش ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر ، میزورم ، ناگا لینڈ ، اڈیشہ ، تمل ناڈو اور اتر پردیش میں مزید 100 وَن اسٹاپ سینٹر ( او ایس سی ) کے قیام کو منظوری دی گئی ۔
خواتین و اطفال بہبود کی وزارت نے اپریل ، 2015 ء سے اب تک ، تشدد سے متاثرہ خواتین کے لئے وَن اسٹاپ سینٹرس ( او ایس سی) اسکیم کے تحت 182 سینٹروں کو منظوری دی ہے ۔ 33 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک اِن مراکز پر تشدد کی شکار 1.3 لاکھ سے زیادہ خواتین کو مدد بہم پہنچائی گئی ہے ۔
او ایس سی کا مقصد تشدد کی شکار خواتین کو مربوط خدمات بہم پہنچانا ہے، جن میں پولیس مدد ، طبی مدد ، نفسیاتی – سماجی کاؤنسلنگ ، قانونی مدد / کاؤنسلنگ ، 5 دنوں تک عارضی قیام وغیرہ شامل ہیں تاکہ متاثرہ خاتون ایک ہی چھت کے نیچے ، اِن خدمات سے استفادہ کر سکیں ۔ یہ وَن اسٹاپ سینٹر ایک معیاری فارمیٹ میں پہلے سے موجود عمارتوں یا نو تعمیر شدہ عمارتوں میں قائم کئے گئے ہیں ۔ رائے پور ، چھتیس گڑھ میں قائم کیا گیا او ایس سی ، جو کہ ایک شاندار عمارت میں چل رہا ہے ، کو بین الاقوامی یومِ خواتین کے موقع پر 8 مارچ ، 2018 ء کو راشٹرپتی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
21 اپریل ، 2018 ء کو ہوئے کابینہ کے فیصلے کے مطابق آنے والے برسوں میں ہر ضلع میں کم از کم ایک او ایس سی قائم کیا جائے گا اور ہر او ایس سی کو مضبوط کرنے کے لئے الگ سے 50000 روپئے دیئے جائیں گے تاکہ فوری طور پر فرسٹ ایڈ کی سہولت فراہم کی جا سکے ۔
اسی طرح سے اپریل ، 2015 ء میں وزارت کے ذریعے شروع کیا گیا خواتین ہیلپ لائن نمبر ( 181 ) اب 30 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کام کر رہا ہے ۔ سبھی او ایس سی کو اس خواتین ہیلپ لائن نمبر سے جوڑا گیا ہے ۔ ان ہیلپ لائن کے ذریعے اب تک 16.5 لاکھ خواتین کی مدد کی گئی ہے ۔
7 مئی ، 2018 ء کو پی اے بی کی میٹنگ میں وَن اسٹاپ سینٹروں کے قیام کے لئے منظور کئے گئے اضلاع کی فہرست درج ذیل ہے :
7 مئی ، 2018 ء کو پی اے بی کی میٹنگ میں وَن اسٹاپ سینٹروں کے قیام کے لئے منظور کئے گئے اضلاع کی فہرست
نمبر شمار |
ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا نام |
اضلاع کے نام |
اضلاع کی مجموعی تعداد |
|
ہریانہ |
15 |
|
|
ہماچل پردیش |
|
1 |
|
مدھیہ پردیش |
25 |
|
|
مہا راشٹرا |
|
1 |
|
میزورم |
|
1 |
|
ناگالینڈ |
|
3 |
|
اڈیشہ |
|
1 |
|
تمل ناڈو |
|
1 |
|
Uttar Pradesh |
|
52 |
میزان |
100 |