نئی دہلی، یو پی ایس سی کے ذریعے 22 جولائی ، 2018 ء کو منعقدہ مشترکہ طبی خدمات امتحان کے تحریری حصے کا رزلٹ اور متعلقہ امید واران ، جن کے رول نمبر درج ذیل لنک میں دیئے گئے ہیں ، نے انٹر ویو / پرسنالٹی ٹسٹ کے لئے کامیابی حاصل کی ہے ۔
مذکورہ امید واران کی امید واری یا استحقاق عارضی ہے اور انہیں ہر لحاظ سے اپنا استحقاق ثابت کرنا ہو گا ۔ تمام امید واران کو عمر ، تعلیمی استعداد ، کمیونٹی ، جسمانی فٹنیس اور اہلیت ( جہاں کہیں شرط نافذ ہوتی ہے ) وغیرہ کے سلسلے میں پرسنالٹی ٹسٹ کے وقت اصل اسناد پیش کرنی ہوں گی ۔ لہٰذا ، تمام متعلقہ امید واران کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی تمام اسناد تیار رکھیں اور پیشگی طور پر درکار اسناد کی جانچ پڑتال کر لیں ۔ اس سلسلے میں کمیشن کی ویب سائٹ پر ہدایات دستیاب ہیں اور پرسنالٹی ٹسٹ میں شریک ہونے سے پہلے یہ تمام امور مکمل کر لیں ۔
امتحانات کے قواعد و ضوابط کے مطابق تمام امید واران کو تفصیلی درخواست فارم ( ڈی اے ایف ) پُر کرنا ہو گا ، جسے کمیشن کے درج ذیل ویب سائٹ پر 13 سمبر ، 2018 ء سے 27 ستمبر ، 2018 ء کے دوران شام 6 بجے تک دستیاب کرایا جائے گا ۔ فارم بھرنے کی ضروری تفصیلات اور رہنمائی بھی اسhttp;//www.upsc.gov.in ویب سائٹ پر دستیاب کرائی جائے گی ۔ جن امیدواران کو کامیاب قرار دیا گیا ہے ، انہیں اپنے آپ کو کمیشن کی ویب سائٹ پر آن لائن ڈی اے ایف پُر کرنے سے پہلے اپنے آپ کو درج رجسٹر کرانا بھی لازمی ہو گا اور اسے آن لائن ہی داخل بھی کرنا ہو گا ۔ اس کے ساتھ متعلقہ اسناد اور دستاویزات کی اسکین کی ہوئی کاپیاں یا نقول اپنے استحقاق ، ریزرویشن وغیرہ کے سلسلے میں پیش کئے گئے دعوے کے ثبوت میں اَپ لوڈ کرنی ہوں گی ۔ لہٰذا ، کامیاب امید واران کو مزید مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس سلسلے میں گزٹ آف انڈیا میں 2 مئی ، 2018 ء کو شائع شدہ کمبائنڈ میڈیکل سروس امتحان ، 2018 ء میں دیئے گئے تمام تر قواعد و ضوابط کا پیشگی مطالعہ کر لیں ۔
پرسنالٹی ٹسٹ کے لئے مقررہ تاریخ اور اوقات میں کسی طرح کی تبدیلی کی کوئی درخواست عام حالات میں قابلِ قبول نہیں ہو گی ۔
جن افراد نے مذکورہ ٹسٹ میں کامیابی حاصل نہیں کی ہے ، اُن کی مارک شیٹ کمیشن کی ویب سائٹ پر فائنل نتائج ( یعنی پرسنالٹی ٹسٹ کے اہتمام کے بعد ) پیش کی جائے گی اور یہ مارک شیٹ 30 دنوں تک دستیاب رہے گی ۔
امید واران اپنا رول نمبر اور تاریخ پیدائش باقاعدہ طور پر بھر کر مارک شیٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں ۔ مارک شیٹ کی پرنٹ شدہ / ہارڈ کاپیاں یو پی ایس سی کی جانب سے خاص طور پر درخواست کرنے پر ہی امید واران کو فراہم کرائی جائیں گی ۔ اس کے لئے امید واران کو اپنا پتہ لکھا ہوا ڈاک ٹکٹ سمیت لفافہ ارسال کرنا ہو گا ۔ مارک شیٹ کے کمیشن کے ویب سائٹ پر ڈسپلے ہونے کے بعد امید واران 30 دن کے اندر ہی مارک شیٹ کی ہارڈ کاپی / پرنٹ کاپی حاصل کرنے کی درخواستیں ارسال کر سکتے ہیں ۔ اس کے بعد اس طرح کی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا ۔
یونین پبلک سروس کمیشن کے احاطے میں ایک سہولت کاؤنٹر واقع ہے ۔ امید واران اپنے امتحان / نتائج کے متعلق کوئی بھی اطلاع یا وضاحت کام کاج کے دنوں میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے کے دوران بذاتِ خود یا ٹیلی فون نمبران (011)-23385271/23381125/23098543 پر اس کاؤنٹر سے حاصل کر سکتے ہیں۔
یو پی ایس سی امتحان ہال کے احاطے کے اندر موبائل فون کا استعمال ممنوع ہے ۔ |