19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مشترکہ ڈیفنس سروسز کے تحریری امتحان (II)-2020 کا نتیجہ

Urdu News

نئی دہلی، یونین پبلک سروس کمیشن کی طرف سے 8 نومبر 2020 کو کرائے گئے مشترکہ ڈیفنس سروسز امتحان (II)-2020 کے نتائج کی بنیاد پر  مندرجہ ذیل نمبروں کے حامل 6727 امیدوار  وزارت دفاع کے سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعے لیے جانے والے انٹرویو میں شرکت کے اہل قرار دیئے گئے ہیں۔ اس انٹرویو کی بنیاد پر انھیں داخلہ دیا جائے گا ۔(i) انڈین ملیٹری  اکیڈمی، دہرہ دون 151ویں کورس کے لیے جو  جولائی 2021 میں شروع ہوگا، (ii) انڈین نیول اکیڈمی، ایزیمالا، کیرالہ کے کورس میں جو جولائی 2021 میں شروع ہوگا،(iii) ایئر فورس اکیڈمی، حیدرآباد (پری – فلائنگ) تربیتی کورس (210ایف(پی)) جو جولائی 2021 میں شروع ہوگا، (iv) آفیسرز ٹریننگ ا کیڈمی، چینئی 114 ویں ایس ایس سی (مردوں کے لیے) (این ٹی) (یو پی ایس سی) کورس کے لیے 2 اکتوبر 2021 میں شروع ہوگا اور (v) آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی، چینئی، 28ویں ایس ایس سی خواتین (نان ٹیکنیکل) (یو پی ایس سی) کورس کے لیے  جو اکتوبر 2021 میں شروع ہوگا۔

تمام امیدواروں کی امیدواری جن کے رول نمبر مندرجہ ذیل فہرستوں میں دیئے گئے ہیں، عارضی ہے۔ امتحان کے لیے  داخلے کی شرائط کے مطابق انھیں اپنی عمر(ڈیٹ آف برتھ) تعلیمی لیاقت، این سی سی، (سی) (فوجی ونگ/ سینئر ڈویژن ایئر ونگ / نیول ونگ) وغیرہ۔ جس کا اندراج انھوں نے وزارت دفاع (فوج) کے صدر دفتر میں/ آر ٹی جی (آرٹی جی اے) ایے ایس  پی مرد امیدواروں کے لیے سی ڈی ایس ای انٹری نیز  خاتون امیدواروں کے لیے  ایس ایس سی انٹری ویسٹ بلاک III آر کے پورم نئی دہلی 110066 کو بحریہ کو  اپنی پہلی پسند کی شکل میں منتخب ہونے والے امیدواروں کو  متعلقہ دفتر، وزارت دفاع (بحریہ) ڈی  ایم پی آر ( او آئی اینڈ آر ڈپارٹمنٹ) کمرہ نمبر 204 سی ونگ سینا بھون نئی دہلی 110011 اور پہلی پسندبحریہ کو رکھنے والے  اور پی او 3 (اے) فضائیہ کے صدر دفتر جے بلاک کمر نمبر 17 عقب والی وایو بھون، موتی لال نہرو مارگ نئی دہلی 110001، فضائیہ کو پہلی پسند رکھنے والے امیدواروں کو مندرجہ ذیل تاریخوں تک داخل کرنے ہوں گے۔ ایسا نہ کرنے پر ان کی امیدواری منسوخ کردی جائے گی۔ اصل سرٹیفکیٹ زیادہ سے زیادہ یکم جولائی 2021 تک پیش کیے جاسکتے ہیں۔ آئی ایم اے اور این اے کے لیے زیادہ سے زیادہ 13 مئی 2021 تک آئی ایف اے کے لیے  زیادہ سے زیادہ یکم اکتوبر 2021 تک  صرف ایس ایس سی کورس کے لیے پیش کیے جاسکتے ہیں۔ امیدواروں کو اپنے اصل سرٹیفکیٹ یونین سروس کمیشن کو نہیں بھیجنے ہیں۔

جن امیدواروں نے تحریری امتحان پاس کرلیا ہے اور انھوں نے اپنی پہلی پسند فوج کو (آئی ایم اے / او ٹی اے) کو بنایا ہے انھیں اپنا اندراج ریکروٹنگ دائریکٹوریٹ ویب سائب www.joinindianarmy.nic.in پر کرانا ہے تاکہ انھیں ایس ایس بی انٹرویو کے لیے کال آسکے۔جو امیدوار ریکروٹنگ ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ پر اپنا اندراج پہلے ہی کراچکے ہیں انھیں اب دوبارہ سے رجسٹریشن کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

اگر پتے میں کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو امیدواروں کو چاہیے کہ وہ فوراً براہ راست فوجی صدر دفتر / بحریہ کے صدر دفتر / فضائیہ صدر دفتر کو ، جیسا بھی کیس ہو مطلع کریں۔

یونین پبلک سروس کمیشن کااپنے کیمپس کی ایگزامینیشن ہال  بلڈنگ  کے قریب ایک فیسیلیٹیشن کاؤنٹر ہے۔ امیدوار امتحان کے بارے میں کوئی بھی معلومات کام کے دنوں میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک  ذاتی طور پر یا ٹیفلیون نمبر 011-23385271، 011-23381125 اور 011-23098543 پر حاصل کرسکتے ہیں۔  امیدوار یو پی ایس سی کی ویب سائٹ http://www.upsc.gov.in پر اپنے نتیجے کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

ان امیدواروں کی مارک شیٹ  جنھوں نے کوالیفائی نہیں کیا ہے او ٹی اے کے قطعی نتیجے شائع ہونے کے  15 دن کے اندر اندر کمیشن کی ویب سائٹ پر ڈال دی جائے گی۔ (ایس ایس بی انٹرویو ہونے کے بعد) یہ مارک شیٹ 30 دن تک ویب سائٹ پر دستیاب رہے گی۔

نتائج کے لیے یہاں کلک کیجیے

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More