15.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مشن ساگر – آئی این ایس کیسری ماریشس کے پورٹ لوئس پر

Urdu News

نئی دلّی: مشن ساگر کےا یک حصے کے طور پر بھارتی بحریہ کا جہاز  آئی این ایس کیسری 23 مئی ، 2020 ء کو  ماریشس کے  پورٹ لوئس پہنچ گیا ہے ۔ حکومت ِ ہند   دوست بیرونی ملکوں کو  کووڈ – 19 عالمی وباء سے نمٹنے میں  مدد فراہم کر رہا ہے  اور اِسی سلسلے میں آئی این ایس کیسری  ماریشس کی عوام کے لئے  کووڈ – 19 سے متعلق ضروری ادویات  اور آیوروید دواؤں کی ایک خصوصی کھیپ لے کر پہنچا ہے ۔

          اس کے علاوہ ، بھارتی بحریہ کے ڈاکٹروں اور نیم فوجی عملے  کے 14 ارکان پر مشتمل  ایک خصوصی طبی ٹیم بھی  اس جہاز پر پہنچی ہے ، جو کووڈ – 19 سے متعلق ہنگامی حالات  سے نمٹنے میں  اپنے ماریشس  کے ہم منصبوں کےساتھ مل کر کام کرے گی ۔  طبی امدادی ٹیم نے دیگر کے علاوہ سماجی ادویات کے  ماہرین  ، پھیپڑوں اور سانس کے ماہرین بھی شامل ہیں ۔

          حکومتِ ہند کی جانب  سے  ماریشس کی حکومت کو ادویات سونپنے کی ایک با ضابطہ تقریب 23 مئی ، 2020 ء کو منعقد کی گئی ۔ ماریشس حکومت کی جانب سے وہاں کے وزیر صحت ڈاکٹر کیلیش  جگت پال  نے  دوائیں وصول کیں ۔ بھارت کی جانب سے ماریشس میں بھارت کے  ہائی کمشنر  جناب تن مایا لال  نے بھارت کی نمائندگی کی ۔  وزیر موصوف نے آئی این ایس کیسری  کے کمانڈنگ آفیسر ، کمانڈر مکیش تائل  کے ساتھ بھی گفتگو کی۔

          ماریشس کے لئے یہ امداد کووڈ – 19 کی جاری عالمی وباء کے دوران بھارت کے آؤٹ ریچ پروگرام کا ایک حصہ ہے ۔ مشن ساگر وزیر اعظم کے  ، اُس نظریے کی مطابقت میں ہیں ، جس میں  خطے میں سب کے لئے سکیورٹی  اور ترقی  ” ساگر ” پر زور دیا  گیا ہے ۔ یہ مشن بھارت کی طرف سے بحرِ ہند کے دائرے میں آنے والے ملکوں کو دی جانے والی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور   عالمی وباء کووڈ – 19 سے نمٹنے کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان بہترین رشتوں  کا اظہار ہے ۔ یہ آپریشن امورِ خارجہ کی وزارت  اور حکومتِ ہند کی دیگر ایجنسیوں  کے قریبی تعاون سے  کیا جا رہا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More