نئی دہلی، ثقافت کے مرکزی وزیر آزدانہ چارج جناب پرلہاد سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں 10 تاریخی یادگاروں کے کھلے رکھنے کے اوقات میں اضافہ کیاگیا ہے اور اب یہ یادگاریں
عام لوگوں کے لئے رات 9 بجے تک کھلی رہیں گی۔ نئی دہلی میں میڈیا کے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے ثقافت کے وزیر نے اس فیصلے کے بارے میں جانکاری دی۔ اس سے پہلے یہ تاریخی مقامات عام لوگوں کے لئے صبح 9 بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک کھلے رہتے تھے۔ جناب پٹیل نے کہا کہ اس مذکورہ فیصلے سے ان عام سیاحوں اور لوگوں کو فائدہ ہوا ہے جوطویل اوقات کے لئے اس طرح کے تاریخی مقامات کی خوبصورتی دیکھنے کے لئے آسکتے ہیں اور اس کی تعریف کرسکتے ہیں۔
وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ ان دس تاریخی یادگاروں کے علاوہ کچھ دیگر تاریخی یادگاروں کے طویل اوقات تک کھولے جانے کے بارے غور کیاجارہا ہے تاکہ سیاح انہیں دیکھنے آسکیں۔انہوں نے مزید کہاکہ پہلے مرحلے میں ان دس یادگاروں کاانتخاب کیا گیا ہے۔
دس تاریخی یادگاروں کی لسٹ نیچے دی گئی ہے:
نمبرشمار | یاد گاروں کے نام | ضلع | ریاست |
1 | راجہ رانی مندر کمپلکیس | بھونیشور | اڈیشہ |
2 | دولہا دیو مندر کھجوراؤ | چھتر پور | مدھیہ پردیش |
3 | شیخ چلی کا مقبرہ تھانیسر | کورشیتر | ہریانہ |
4 | صفدرجنگ کامقبرہ | دہلی | دہلی |
5 | ہمایوں کا مقبرہ دہلی | دہلی | دہلی |
6 | پٹہ دکل میں یادگاروں کا گروپ | بھاگل کوٹ کرناٹک | کرناٹک |
7 | گول گنبد | وجے واڑہ | کرناٹک |
8 | گروپ آف ٹیمپلس مارکنڈا چمورسی | گڑھ چیورلی | مہاراشٹر |
9 | من محل وید شالا | وارانسی | اترپردیش |
10 | رانی کی ویو | پٹن | گجرات |