16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملک بھر میں5.27 لاکھ مناسب قیمت والی دکانیں کام کررہی ہیں:سی آر چودھری

Urdu News

نئی دہلی۔ صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری تقسیم کے وزیرمملکت جناب سی آر چودھری نے آج لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع دی کہ ملک بھر میں 5.27 لاکھ مناسب قیمت والی دکانیں  ( ایف پی ایس) کام کررہی ہیں۔ ریاست کے لحاظ سے مناسب قیمت والی دکانوں کی تعداد سے متعلق تفصیلات نیچے  گوشوارہ میں درج ہیں۔

 نشان زد  سرکاری نظام تقسیم ( ٹی پی ڈی ایس ) کے تحت مستحق کنبے ان دکانوں سے رعایتی قیمتوں پر غذائی اجناس مثلاً چاول، گیہوں اور موٹے اناج یا کوئی بھی مشترکہ اناج حاصل کرنے کےحقدار  ہیں۔ چاول، گیہوں اور موٹے اناج کی سرکاری قیمت بالترتیب 3 روپے، 2 روپے اور 1 روپیہ فی کلو گرام ہے۔

 مرکز ی  اور ریاستی/مرکز کے زیر انتظام کے علاقوں کی حکومتوں کی مشترکہ ذمہ داری کے تحت عوامی نظام تقسیم(پی ڈی ایس) کا کام  انجام دیا جاتا ہے۔ متعلقہ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کے ڈپو میں غذائی  اجناس کی خریداری، مختص کرنے کے عمل اور نقل وحمل کی ذمہ داری مرکزی حکومت کی  ہے۔ اسی طرح  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کے  لئے  غذائی اجناس کو مختص کرنے کا عمل  اور  غذائی اجناس کو تقسیم کرنے کی آپریشنل ذمہ داری کے علاوہ  اہل مستفیدین/ کنبوں کی شناخت، اہل مستفیدین کے لئے راشن کارڈ جاری کرنا، مناسب قیمت والی دکانوں کی نگرانی اور کام کاج کو دیکھنے کا عمل متعلقہ ریاست/ مرکز کے زیرانتظام علاقے کی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ وہ سرکاری نظام تقسیم( پی ڈی ایس ) کے تحت اعلی معیار کے غذائی اجناس کی سپلائی کو یقینی بنائیں۔ لہذا جب کبھی کسی فرد یا تنظیم یا پریس رپورٹ کے ذریعہ کوئی شکایت مرکزی حکومت کو موصول ہوتی ہے تو وہ تحقیقات اور مناسب کارروائی کے لئے متعلقہ ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی حکومتوں کو بھیج دیئے جاتے ہیں۔

ٹی پی ڈی ایس(سی ) آرڈر، 2015 کے قوانین وضوابط کی خلاف ورزی کے مجرم  پر ضروری اشیاء ایکٹ ،1955 کےتحت تعزیراتی کارروائی  کی جائے گی۔اس طرح سے مذکورہ آرڈر کے مطابق ریاستی / مرکز کے زیرا نتظام علاقے کی حکومتوں کو مذکورہ قوانین کے خلاف ورزی کی صورت میں تعزیری کارروائی کرنے کا  مکمل اختیار ہے۔

نمبرشمار

ریاستیں/ مرکز کے زیرانتظام علاقے

مناسب قیمت والے دکانوں کی کل تعداد

1

جزائر انڈمان و نکوبار

482

2

آندھرا پردیش

28,663

3

اروناچل پردیش

1,731

4

آسام

38,238

5

بہار

41,483

6

چنڈی گڑھ

0

7

چھتیس گڑھ

12,308

8

دادر  ونگر حویلی

62

9

دمن اور دیو

51

10

دہلی

2,254

11

گوا

446

12

گجرات

17,210

13

ہریانہ

9,491

14

ہماچل پردیش

4,924

15

جموں وکشمیر

5,970

16

جھار کھنڈ

23,356

17

کرناٹک

20,335

18

کیرلا

14,335

19

لکشدیپ

39

20

مدھیہ پردیش

22,469

21

مہاراشٹر

52,505

22

منی پور

2,154

23

میگھالیہ

4,651

24

میزورم

1,247

25

ناگالینڈ

1,691

26

اڈیشہ

13,306

27

پڈوچیری

0

28

پنجاب

16,657

29

راجستھان

26,207

30

سکم

1,421

31

تمل ناڈو

34,773

32

تلنگانہ

17,457

33

تریپورہ

1,807

34

اترپردیش

80,772

35

اتراکھنڈ

9,212

36

مغربی بنگال

20,278

کل میزان

5,27,985

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More