25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملک بھر کے سی سی آئی کے 600 سے زائد بچے، اطفال کے اس فیسٹیول میں شرکت کر رہے ہیں

Urdu News

نئی دہلی، خواتین و اطفال ترقیات کی وزارت کے تحت منعقد ہونے والاحفظان اطفال اداروں کے لئے بچوں کا قومی فیسٹیول (سی سی آئی) یعنی ‘‘حوصلہ-2018’’ کا افتتاح آج یہاں نئی دلی میں وزارت کے سکریٹری جناب راکیش سریواستو کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اِنٹر چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوشن فیسٹیول میں 18 ریاستوں کے سی سی آئی اداروں کے 600 سے زائد بچے شرکت کر رہے ہیں ۔ یہ بچے اس میلے کے دوران پنٹنگ مقابلوں، ایتھلیٹک اجتماع، فٹبال، شطرنج کے مقابلوں، تقریر کو تحریری شکل میں لانے جیسے امور میں حصہ لے رہے ہیں۔

یہ میلہ 26 سے29 نومبر 2018 کے دوران 4 دنوں تک جاری رہے گا۔ اس 4روزہ میلے سے خطاب کرتے ہوئے  خواتین اور اطفال ترقیات کی وزارت کے سکریٹری نے کہا کہ  اس طرح کے میلے کے اہتمام کا مقصد  ملک بھر کے سی سی آئی اداروں کے بچوں کو ایک قومی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں اور ان کی چھپی ہوئی فطری صلاحتیں جلا پا سکیں اور وہ انہیں پروان چڑھا سکیں، جس کی مدد سے وہ زندگی میں آگے بڑھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میلہ بچوں میں اپنی زندگی میں عظیم ترین بلندیوں تک پہنچنے کے لئے درکار اعتماد جگائے گا۔ انہوں نے حوصلہ نام کی اس تقریب کو اور زیادہ مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ میلہ اطفال نگہداشت اداروں کے بچوں کو حوصلہ بخشے گا اور وہ اپنی صلاحیتوں کا قومی سطح پر مظاہرہ کر سکیں گے۔ اس میلےکے اہتمام کا موضوع ہے‘‘ اطفال کی سلامتی’’۔

بچے مختلف النوع سرگرمیوں مثلاً مباحثوں، پنٹنگ کے مقابلوں، ایتھلیٹک اجتماع، فٹبال، شطرنج کے مقابلوں اور محفوظ ہمسائیگی کا دن جیسے امور میں حصہ لیں گے۔ سی آئی ایف اور این آئی پی سی سی ڈی وزارت کو ان تمام امور کے اہتمام میں اپنا تعاون فراہم کریں گے۔

مذکورہ مجوزہ مقابلوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

1-پنٹنگ کا مقابلہ 26نومبر 2018: ایسے خلاقانہ ذہن کے حامل بچے، جن کے لئے زندگی ایک  لامتناہی سلسلہ ہے اور اس حد تک کہ وہ پوری کائنات کو ایک چھوٹا سا کینوس خیال کرتے ہیں، ان کے لئے پنٹنگ جیسی خلاقانہ سرگرمی ایک ایسی سرگرمی ہے، جو ایک بچے کی ذہنی نشو و نما میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ پنٹنگ کے توسط سے ازخود اظہار بچوں کو ازحد پسند ہوتا ہے اور وہ زندگی کے تئیں اپنے نظریئے کی وضاحت کرتے ہیں۔ وہ  اس کے ذریعے زندگی  اور صورتحال کو از حد کھلے اور خلاقانہ ذہن کے ساتھ دیکھتے ہیں۔ ان تمام امور کو مد نظر رکھتے ہوئے پنٹنگ کا ایک مقابلہ خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت کی جانب سے آج رکھا گیا ہے اور اس مقابلے میں اطفال نگہداشت کے تمام اداروں کے بچے این آئی پی سی سی ڈی میں شریک ہو سکیں گے۔ پنٹنگوں پر فیصلہ لینے کے لئے ججوں کا ایک پینل بھی قائم کیا گیا ہے۔

2-مباحثہ:مباحثے کا اہتمام بھی آج کی تاریخ میں کیا گیا ہے۔ بچوں کو بیرونی دنیا کے لئے تیار کرنا اس کا مقصد ہے۔ شائد بچے مختلف انداز سے مقابلہ کرنے کے اہل ہوتے ہیں،تاہم انفرادی اظہار کا موقع بہت کم ملتا ہے۔ آج بیشتر بچے ٹیکنالوجی تک رسائی رکھتے ہیں اور اس کی وجہ سے باہمی ربط و ضبط کم ہو گیا ہے۔ اسی لئے بچوں کو مباحثوں اور تقریری مقابلوں میں شریک ہونے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہو گیا ہے تاکہ وہ اظہار ذات کر سکیں۔ اسی سلسلے میں ایک مباحثہ پر مبنی مقابلہ وزارت کی جانب سے رکھا گیا ہے، جسے ججوں کا ایک پینل سنے گا اور اپنا فیصلہ دے گا۔

3-ایتھلیٹکس میٹ، شطرنج کا مقابلہ، فٹبال میچ: 29-28نومبر 2018 کو بچوں کے لئے ایتھلیٹک میٹ شطرنج کے مقابلے اورفٹبال کے میچ رکھے گئے ہیں۔ یہ تمام امور ایسے ہیں، جن کے ذریعےبچے سماجی برتاؤ کا ہنر سیکھتے ہیں اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا فن بھی آتا ہے۔

4-محفوظ ہمسائیگی پروجیکٹ کا دن 27نومبر 2018:یہ صرف گھر یا ماحول ہی نہیں ہوتا ، جو بچے کی شخصیت پر اثراندازہوتا ہے، بلکہ اس کے گردونواح میں کیا چیزیں موجود ہیں، یہ بھی اس کی شخصیت پر اثرانداز ہوتی ہیں۔ قریبی پڑوس ، بچوں کے اندر وابستگی، سلامتی اور تقویت کا احساس پیدا کرتا ہے۔ بچے کی ذہنی صحت کے لئے اپنی ہمسائیگی میں تحفظ کا احساس اس کی مجموعی شخصیت پر بہت اچھا اثر ڈالتا ہے اور اس کے ذریعے وہ بڑے پیمانے پر سماجی ربط و ضبط اور ہمسائیگی کے تئیں اعتماد کرنا سیکھتا ہے۔ ان تمام  امورکا مقصد بچوں میں اپنے نظریات کے اظہار کی جرأت پیدا کرنا ہے اور انہیں اس بات کا موقع فراہم کرنا ہے کہ وہ اپنی ہمسائیگی کے بارے میں کیا سوچتے ہیں، بچے ماڈل بنائیں گے، رول پلے کریں گے۔ تھیئٹر ،اسکٹ کا اہتمام کریں گے، گانے گائیں گے اور رقص کریں گے،  ان تمام امور کو ججوں کا ایک پینل جج کرے گا۔

آخری تقریب 29نومبر 2018 کو منعقد ہوگی۔ 4 روزہ تقریبات کا اختتام ایک اختتامی تقریب کے ذریعے ہوگا، جس کا اہتمام 29 نومبر کی شام سیری فورٹ آڈیٹوریم ،حوض خاص،  نئی دلی میں کیا جائے گا۔ اس میں سی سی آئی کے بچے ثقافتی پروگرام بھی پیش کریں گے۔ حوصلہ 2018،کے دوران بہترین ریاستی ٹیم ایوارڈ،  کارکردگی کی بنیا دپر تفویض کیا جائے گا اور خواتین اور اطفال ترقیات کی وزیر موصوفہ تمام انعام یافتگان کو انفرادی طور پر انعامات سے نوازیں گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More