19.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ممبئی علاقے میں 100 نئی مضافاتی ریل خدمات شروع کی جائیں گی

Indian Railways to Launch 100 New Suburban Rail Services In Mumbai area
Urdu News

نئی دہلی،  ۔ان اضافی خدمات سے ممبئ میں ویسٹرن ریلوے اور سنٹرل ریلوے کی مضافاتی لوکل ٹرین خدمات کی مجموعی تعداد موجودہ 2983 خدمات سے بڑھ کر 3083 مضافاتی خدمات ہو جائے گی۔ ان نئی مضافاتی خدمات سے ممبئی مضافاتی نیٹ ورک کے ذریعہ روزانہ سفر کرنے والے 77 لاکھ مسافروں کا فائدہ ہوگا۔ ممبئی علاقے میں مضافاتی ریل خدمات کو فروغ دینے کے ایک بڑے اقدام کے طور پر انڈین ریلوے اپنے ویسٹرن ریلوے اور سینٹرل ریلوے زون کے ممبئی مضافاتی نیٹ ورک میں 100 اضافی لوکل ٹرین خدمات شروع کررہا ہے۔ ان اضافی خدمات سے ممبئی میں ویسٹرن ریلوے اور سنٹرل ریلوے کی مضافاتی لوکل ٹرین خدمات کی مجموعی تعداد موجودہ 2983 خدمات سے بڑھ کر 3083 مضافاتی خدمات ہو جائے گی۔ ان خدمات کا آغاز کل 29؍ستمبر 2017 کو ممبئی میں منعقد کی جانے والی ایک شاندار تقریب میں ریلوے اور کوئلے کے وزیر جناب پیوش گوئل کریں گے۔ اس موقع پر کئی معزز شخصیات موجود ہوں گی۔ ان 100 خدمات میں سے 32 نئی خدمات ویسٹرن ریلوے شروع کرے گا، جبکہ 68 خدمات سنٹرل ریلوے شروع کرے گا۔ ویسٹرن ریلوے میں 17 خدمات یکم؍اکتوبر2017 سے ’اَپ‘ سمت میں شروع کی جائیں گی اور 15 خدمات ’ڈاؤن‘ سمت میں یکم اکتوبر2017 سے شروع کی جائیں گی۔ ویسٹرن ریلوے میں مجموعی طور پر 32 خدمات شروع کی جائیں گی۔ فی الحال ویسٹرن ریلوے 1323 مضافاتی خدمات چلا رہا ہے۔ ان خدمات کے اضافے کے بعد ویسٹرن ریلوے کی مجموعی مضافاتی خدمات کی تعداد بڑھ کر 1355 ہو جائے گی۔ سنٹرل ریلوے میں 14 مضافاتی خدمات ہار بر لائن، پر 2؍اکتوبر 2017 سے شروع کی جائیں گی۔ 14 مضافاتی خدمات ’ٹرانس ہاربر لائن‘ پر 2؍اکتوبر 2017 سے شروع کی جائیں گی۔ 16 مضافاتی خدمات میں مین لائن پر یکم نومبر 2017سے شروع کی جائیں گی اور 24مضافاتی خدمات ’ہاربر‘ اور ٹرانس ہاربر طرز پر 31جنوری 2018سے شروع کی جائیں گی۔ مجموعی طور پر سنٹرل ریلوے میں 62 خدمات شروع کی جائیں گی۔ فی الحال سنٹرل 1660 مضافاتی خدمات فراہم کرانا ہے۔ ان خدمات کے اضافے کے بعد سنٹرل ریلوے میں مضافاتی خدمات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1728 ہو جائے گی۔ ان نئی مضافاتی خدمات سے بھیڑ بھاڑ بھی کم ہو گی اور تیز رفتار سے سفر کی سہولت دستیاب ہوگی۔ اس سے ممبئی مضافاتی نیٹ ورک کے ذریعہ روزانہ سفر کرنے والے 77 لاکھ مسافروں کو فائدہ پہنچےگا۔ U- 4855

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More