نئی دہلی۔ صارفین کے امور،خوراک اور سرکاری تقسیم کی وزارت کے تحت محکمہ برائے خوراک اور سرکاری تقسیم نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں واقع 28 مختلف نوڈل مراکز میں 30 اور 31 مارچ 2018 کو اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون2018۔سافٹ ویئر ایڈیشن کا گرینڈ فینالے منعقد کیا جائے گا۔صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری تقسیم کی وزارت کا محکمہ برائے خوراک اور سرکاری تقسیم اس اقدام میں ایک کلیدی شراکت دار ہے۔16 اکتوبر 2017 کو پونہ میں لانچ کیا گیا اسمارٹ انڈیا ہیکا تھون 2018 طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں اور مہارتوں کو جلا بخشتا ہے۔ ساتھ ہی یہ اسٹارٹ اپ انڈیا اور اسٹینڈ اپ انڈیا مہم کے لئے روشنی فراہم کرتا ہے۔ علاوہ ازیں حکمرانی اور زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے حل پیش کرتا ہے اور ملک کے گونا گوں اور پیچیدگی مسائل کے لئے اختراعی حل فراہم کرنے کے لئےطلباء کو موقع فراہم کرتا ہے۔
اس مہم سے متعلق خوراک اور سرکاری تقسیم کے محکمہ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
ادارے |
سافٹ ویئرمسائل کے لئے حل پیش کرنے کی تجاویز |
گرینڈ فینالے کے لئے شارٹ لسٹ کی گئی ٹیمیں |
گرینڈ فینالے میں حصہ لینے والے نوجوانوں کی تعداد |
گرینڈ فینالے کے لئے نوڈل مرکز |
ایف سی آئی اور ڈبلیو ڈی آر اے |
3 |
19 |
152 |
ممبئی |
مجموعی پروگرام |
340 |
1282 |
10250+ |
لاگو نہیں ہے |
اسمارٹ انڈیا ہیکا تھون2018 کے بارے میں
فروغ انسانی وسائل کی وزارت( ایم ایچ آر ڈی) کے زیر نگرانی کام کرنے والا ادارہ آل انڈیا کونسل فارٹیکنیکل ایجوکیشن(اے آئی سی ٹی ای) i4c ، مائی جی او وی، پر سسٹینٹ سسٹم اور رام بھاؤ مہلگی پرا بودھینی کے اشتراک وتعاون سے اسمارٹ انڈیا ہیکا تھون 2018 کا انعقاد کررہا ہے۔ 27 مرکزی وزارتوں اور محکموں ، نیز17 ریاستی حکومتوں کے اس مہم میں شامل ہونے کے ساتھ ہی ایس آئی ایچ 2018 اپنے سابقہ ایڈیشن کے مقابلے کافی بڑا اقدام بن گیا ہے۔ اسمارٹ انڈیا ہیکا تھون 2018 دو ذیلی ایڈیشن ،سافٹ ویئر ایڈیشن اور ہارڈ ویئر ایڈیشن پر مشتمل ہے۔ سافٹ ویئر ایڈیشن 36 گھنٹہ طویل سافٹ ویئر پورٹل تیار کرنے سے متعلق مسابقہ ہے ۔یہ مسابقہ 30 اور 31 مارچ 2018 کو منعقد کیا جائے گا،جبکہ ہارڈ ویئر ایڈیشن، ہارڈ ویئر سالوشن تیار کرنے سے متعلق ہے۔
سافٹ ویئر گرینڈفینالے کے دوران ٹیکنالوجی کے ہزاروں طلباء پر مشتمل ٹیمیں مختلف مرکزی وزارتوں اور محکموں کو در پیش مسائل کے لئے اختراعی ڈیجیٹل سالوشن تیار کریں گی۔اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون2017 کے بعد اسمارٹ انڈیا ہیکا تھون 2018 وسیع پیمانے پر ملک میں منعقد ہونے والا دوسرا بڑا ہیکاتھون اقدام ہے۔ اس مسابقہ کے فاتحین کو نقد انعامات دیئے جائیں گے ساتھ ہی انہیں نیسکام کے 10,000 اسٹارٹ اپ پروگرام کاحصہ بننے کا موقع ملے گا۔