15.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ممبئی کے لئے این ڈی آر ایف کی دس ٹیموں کی خدمات

Urdu News

نئی دہلی۔ اگست؛ پچھلے دو دنوں سے زبردست بارش کی وجہ سے ممبئی اور اس کے مضافات کے بہت سے حصوں میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے زندگی کے معمولات میں خلل پڑا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شہر اور اس کے مضافات میں کچھ جگہوں پر رُک رُک کر تیز سے بہت تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ این ڈی آر ایف کی تین ٹیمیں ، جو ممبئی میں پہلے ہی تعینات تھیں، انہیں فوری طور پر مزید ٹیمیں بھیج کر مستحکم کیا گیا ہے۔ بارش کی پیش گوئی کو ذہن میں رکھتے ہوئے این ڈی آ ر ایف کی ٹیموں کو پوری طرح چوکس رکھا گیا ہے اور یہ ٹیمیں پانی کی صورتحال پر قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

این ڈی آر ایف کی تمام بٹالین جگہوں پر اضافی ٹیموں کو تیار رکھا گیا ہے۔ تاکہ جہاں کہیں ضرورت ہو، وہاں انہیں تعینات کیا جاسکے۔

نئی دلی میں این ڈی آر ایف کا صدر دفتر ،صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے اور اس نے محکمہ موسمیات نیز دیگر ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ قائم کر رکھا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More