نئی دہلی،13؍جنوری،منی پور میں چیف انتخابی آفیسر کی طرف سے فراہم کردہ اطلاع کے مطابق دو تسلیم شدہ ریاستی پارٹیاں ہیں، وہ ہیں، ناگا پیپلز فرنٹ (این پی ایف) اور پیپلز ڈیموکریٹک الائنس ( پی ڈی اے) ۔
رقبے اور ووٹروں کا سب سے چھوٹا اور سب سے بڑا حلقہ:
رقبے کے مطابق سب سے چھوٹا اسمبلی حلقہ 12-کیسم تھونگ اور 13-سنگجامے اے سی ہے، یہ دونوں حلقے دو مربع کلو میٹر کے ہیں۔ سب سے بڑا حلقہ 43-پھنگیار (ایس ٹی) ہے جس کا رقبہ 23.8 مربع کلو میٹر ہے۔ ووٹروں کی تعداد کے لحاظ سے سب سے چھوٹا حلقہ 55- ت تپائی مکش (ایس ٹی) اے سی ہے جس میں 17749 ووٹرز ہیں اور سب سے بڑا حلقہ 48-ماؤ (س ٹی) ہے جس میں 53557 ووٹرز ہیں ،مزید یہ کہ منی پور کے سلسلے میں سبھی 60 اسمبلی حلقوں میں ایک لاکھ سے کم ووٹرز ہیں۔
جن ووٹروں کو انتخابی فوٹو شناختی کارڈ (ای پی آئی سی) مل گئے ہیں ان کی جنس کی بنیاد پر مزید درجہ بندی کی جائے گی جیسا کہ چارٹ میں مردوں اور عورتوں کی تعداد دکھائی گئی ہے۔