نئی دہلی ، 26 مئی / بھارت کے نائب صدر جناب محمد حامد انصاری نے کہا ہے کہ من کی بات ایک اختراعی اور موثر مواصلاتی پلیٹ فارم ہے ، جسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تیار کیا ہے ۔ وہ آج راشٹر پتی بھون میں دو کتابوں کے اجراء کے بعد تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اِن میں ایک کتاب جناب راجیش جین کی تصنیف کردہ ’’ من کی بات : اے سوشل ریوولیوشن آن ریڈیو ‘‘ اور دوسری کتاب جناب اودے مہورکر کی مرتب کردہ ’’ مارچنگ وِد اے بلین : اینالائزنگ نریندر مودی گورنمنٹ ایٹ مِڈ ٹرم ‘‘ہے ۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی ، لوک سبھا اسپیکر محترمہ سمترا مہاجن ، مرکزی وزیر خزانہ ، کارپوریٹ امور اور دفاع کے وزیر جناب ارون جیٹلی ، صدر کی سکریٹری محترمہ اومیتا پول اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ من کی بات نے ریڈیو جیسے روایتی وسیلے کو اپنایا اور اِسے مواصلاتی ٹیکنا لوجی کے موجودہ تمام اسپیکٹرم کے ساتھ ، ٹیلی ویژن سے انٹر نیٹ تک ، سوشل میڈیا سے موبائل ٹیلی فونی تک ، کے ساتھ جوڑ دیا ہے ۔ من کی بات مودی جی کی براہ راست عوام سے مواصلات کا ایک اہم عنصر بن چکا ہے ۔
نائب صدر نے کہا کہ تاریخ میں ایسے واقعات نظر آتے ہیں کہ لیڈران الفاظ کی قوت سے پوری بھیڑ پر اثر انداز ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک خطیب اور ایک ہر دل عزیز لیڈر کی معنویت میں فرق ہوتا ہے حالانکہ دونوں ہی اثر انداز ہونے کے لئے بولتے ہیں اور جذبات سے کھیلتے ہیں ۔