نئی دہلی۔؍جون؛ صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی آج پنے میں کالج آف ملٹری انجینئرنگ کے انجینئرنگ گریجویٹ کورس کے تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کیا۔
انجینئرنگ گریجویٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ جیساکہ وہ واقف ہیں موجودہ صدی میں نالج ایک ابھرتی کرنسی ہے۔ انہیں باوقار ملٹری انجینئرنگ کے ادارے میں حاصل کردہ تکنیکی علم کا بھرپور استعمال کرنا چاہیے۔
وہ اپنی تمام کوششوں میں کامیاب ہوں گے اور یہ تبھی ہوگا جب پیشہ ورانہ طور پر اہل اور جدید ترین ترقی سے اپنے ایک آپ کو باخبر رکھیں گے۔ اسلیے ضرورت ہے کہ جدید ترین ٹکنالوجی کا استعمال کریں جو کہ ضرورت کو پورا کرنے کے لیے سب سے موزوں ہے۔ انہیں اس بات کا یقین تھا کہ گریجویٹس نے جو تکنیکی تعلیم حاصل کی ہے وہ انہیں اچھی پوزیشن میں رکھے گی۔ چیلنجوں کو قبول کرنےکا جش انہیں مزید استحکام عطا کرے گا تاکہ وہ بے مثال اہداف حاصل کر سکیں۔