18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

موٹر گاڑیوں اور ان کے کل پُرزوں پر مائیکرو ڈاٹس کندہ کرنے کی اجازت دینے والا مسوداتی نوٹیفکیشن جاری

Urdu News

نئی دہلی، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے 24 جولائی 2019ء کو ایک مسوداتی نوٹیفکیشن جی

ایس آر   251(ای)جاری کیا ہے، جس کے ذریعے مرکزی موٹر گاڑی ضوابط میں ترمیم کرتے ہوئے موٹر گاڑیوں اور ان کے کل پُرزوں ، اجزاء، اسمبلیز، سب اسمبلیز پر مستقل اور تقریباً نظر نہ آنے والے مائیکرو ڈاٹس کندہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ان مائیکرو ڈاٹس کو مائیکرو اسکوپ (خرد بین) کی مدد سے کھلی آنکھوں سے پڑھا جاسکے گااور الٹرا وائلٹ لائٹ سورس کی مدد سے اس کی پہچان کی جاسکے گی۔

مائیکرو ڈاٹ ٹیکنالوجی کے تحت موٹر گاڑیوں یا کسی دیگر مشین کی باڈی اور ان کے کل پُرزوں پر مائیکرو اسکوپک ڈاٹس اسپرے کئے جاتے ہیں، جو ایک منفرد شناخت دیتے ہیں۔اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے گاڑیوں کی چوری پر روک لگانےاور جعلی کل پُرزوں کے استعمال پر قدغن لگانے میں بھی مدد ملے گی۔

یہ مائیکرو ڈاٹس اور ایڈہیسیو یعنی چپچپا یا لسدار مادہ ایک مستقل فکسچر(مضبوطی سے جمی ہوئی چیز، جوڑ یا پیوند)کی شکل اختیار کرلے گا، جسے اثاثے یعنی خودموٹر گاڑی  کو نقصان پہنچائے بغیر مٹایا نہیں جاسکتا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو ڈاٹس اگر کندہ کئے جاتے ہیں تو اس کے لئے اے آئی ایس 155 کی ضرورتوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ وزارت نے 30 دنوں کے اندر اس مسوداتی نوٹیفکیشن پر تبصرے؍اعتراضات طلب کئے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More