16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مہاراشٹر ، کرناٹک اور گوا میں فوج کے تینوں شعبوں کے ذریعہ سیلاب سے متعلق امدادی کام

Urdu News

فوج کے تینوں شعبوں نے مہاراشٹر ، کرناٹک اور گوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کے کاموں میں سول انتظامیہ کے ساتھ ساتھ قومی و ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ مہاراشٹر کےسب سے زیادہ متاثرہ رتناگیری، کولہا پور اور سانگلی اضلاع کی انتظامیہ کے ساتھ قریبی ہم آہنگی کے ساتھ کام کرتے ہوئے ، ہندوستانی فوج نے متاثرہ علاقوں میں انفینٹری ، انجینئرز ، مواصلات ، بازیابی اور طبی ٹیموں پر مشتمل ٹاسک فورسز کو تعینات کیا ہے۔ان  ٹیموں نے  چپلون، شیرول، ہاٹ کنگل ، پلوس اور میراج علاقوں میں راحت بچاؤ کے کام انجام دیے اور قیمتی جانیں بچائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019YWY.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZD6T.jpg

کرناٹک میں ، ہندوستانی بحریہ نے امدادی کاموں کے لئے بحریہ کے غوطہ خوروں ، ربڑ ‘جیمنی’ کشتیوں ، لائف جیکٹ اور طبی ساز وسامان کے ساتھ بہتر انداز میں آراستہ سات امدادی ٹیموں کو تعینات کیں۔ان  ٹیموں نے کادرا ڈیم کے قریب سنگوڈا اور بھیرے گاؤں سے 165 افراد کو بحفاظت نکالا جبکہ 70 افراد کو  کیگا کے نشیبی علاقوں سے نکال لیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003788U.jpg

بحریہ کے اسکیینگ ، ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر اور ہندوستانی فضائیہ کے ایم آئی – 17 ہیلی کاپٹروں نے متعدد اڑانیں بھریں اور پانی کی سطح میں اچانک اور تیز اضافے کی وجہ سے پھنسے لوگوں کی جانیں بچائیں۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے بھی کیا تاکہ اعلی عہدیدار صورتحال کا جائزہ  لے سکیں اور راحت و بچاؤ کے کاموں کے لیے منصوبے بنائے جا سکیں۔

قومی آفات سے نمٹنے والی فورس (این ڈی آر ایف) کےتقریبا 400 اہلکاروں کوہندوستانی فضائیہ کے طیاروں کے ذریعہ بھوبھنیشور ، کولکاتہ اور وڈوڈرا سے پونے ، کولہا پور اور مہاراشٹر کے رتناگری اور گوا 40 ٹن امدادی سامان ایر لفٹ کیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004M4S9.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0051HPS.jpg

ہندوستانی فوج کے تینوں شعبوں کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ مقامی لوگوں کو کھانا ، پانی ، میڈیکل کی سہولیات  مہیا کرانے کے علاوہ ان کے بچاؤ کے لئے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں ۔ مزید امدادی ٹیمیں اور طیارے تعیناتی کے لئے تیار ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More