نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج میانمار کی اسٹیٹ کاؤنسلر ڈا آنگ سین سوکی کو ایک خصوصی بازاشاعت پیش کی جو ان کی اس اصل ریسرچ سے تعلق رکھتا ہے جوکہ انہوں نے مئی 1986 میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹیڈی میں فیلو شپ کےلئے جمع کرایا تھا ۔ اس ریسرچ پروپوزل کا عنوان ہے:‘‘ نو آبادیاتی نظام کے تحت برمی اور ہندستانی دانشورانہ روایات کی ترقی اور فروغ: ایک مسابقتی مطالعہ۔’’ (یعنی داگروتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آف برمیز اینڈ انٹلیکچول ٹریڈ یشنز انڈر کولونیلزم: اے کمپیریٹیو اسٹیڈی)