16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

میگھالیہ میں پہلے سودیش درشن پروجیکٹ کا افتتاح کیا گیا

Urdu News

نئی دہلی، میگھالیہ  کے وزیرا علی  جناب    کون راڈ  کے سنگما  نے آج یومیام میں  ‘‘ڈیولپمنٹ آف نارتھ ایسٹ سرکٹ:یومیام  (لیک وویو)- یو    لوم  سوپیٹ بینگ –ماؤڈیانگ ڈیانگ –آرچڈ لیک  ریزورٹ ’’ کا افتتاح کیا۔ اس پر حکومت ہند کی  سیاحت کی وزارت کی  سودیش درشن اسکیم  کے تحت عمل  کیا گیا۔   افتتاحی تقریب میں   میگھالیہ کے سیاحت کے وزیر  جناب  میتباہ  لنگدوہ  ،   سیاحت  کی وزارت کے سکریٹری   جناب   یوگیندر ترپاٹھی  اور  میگھالیہ      ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن  لمیٹیڈ کے چیئرمین جناب   سنبور شلائی  بھی موجود تھے۔

‘‘ڈیولپمنٹ آف نارتھ ایسٹ سرکٹ:یومیام  (لیک وویو)- یو    لوم  سوپیٹ بینگ –ماؤڈیانگ ڈیانگ –آرچڈ لیک  ریزورٹ ’’نامی  اس پروجیکٹ کی منظوری  سیاحت کی وزارت نے  جولائی 2016 میں   دی تھی  جس پر  99.13 کروڑ روپے  لاگت آنی تھی۔  اس پروجیکٹ کے تحت متعلقہ وزارت نے  کئی سہولتوں کو فرو غ دیا ہے مثلاً  علاج معالجے کا روایتی مرکز   ،  ٹرائبل ری جووینیشن سینٹر ،  ٹورسٹ انفارمیشن سینٹر ، ملٹی پرپز ہال  ، لاگ ہٹس ، کیفی ٹیریا ،  ساؤنٹ اینڈ لائٹ شو، سوینئیر شوپس ،   واٹر اسپورٹس زون،   زپ لائن  ، کنوپی واک،   ٹریکنگ روٹس   ، سائیکلنگ ٹریک ، لاسٹ مائل کنیکٹی ویٹی ،  کارواں پارکنگ ،  پبلک ٹوائلیٹس  اور ٹھوس کچرے کے  بندوبست سے متعلق مرکز۔

شمال مشرقی خطے  میں سیاحت کی ترقی پر  ، سیاحت کی وزارت کی خصوصی توجہ ہے۔ وزارت نے اس علاقہ  میں  اندرون ملک اور  بیرون   ملکوں کی  سیاحت  کو فروغ دینے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔  اس علاقے میں  سیاحت کی ترقی  کو درپیش  بہت سے چیلنجوں میں سے ایک چیلنج   معیاری بنیادی ڈھانچے  ، خدمات  اور علاقہ میں  فراہم   سیاحت سے متعلق  مصنوعات کے بارے میں آگہی کی کمی ہے۔

سیاحت کی وزارت مندرجہ بالا  مسائل سے نمٹنے کےلئے  بہت سی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے۔ وزارت نے  سودیش درشن  اور پرشاد نامی  اپنی اہم اسکیموں کے تحت  اس علاقہ میں  سیاحت کے بنیادی   ڈھانچے کو  فروغ دینے پر بہت توجہ دی ہے۔ وزارت نے سودیش درشن اور پرشاد اسکیموں کے تحت  شمال مشرق کی تمام ریاستوں  کا احاطہ کرتے ہوئے   1349.04 کروڑ روپے کی لاگت سے  16پروجیکٹوں کی منظوری دی ہے۔ سیاحت کی وزار ت اس  علاقہ میں سیاحت کو ترقی دینے کے لئے   دیگر  مرکزی وزارتوں مثلاً  کلچر کی وزارت، شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت  ، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت  اور  شہری ہوا بازی کی  وزارت کے ساتھ  مل کر کام کررہی ہے۔ علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے وزارت نے اندرون ملک  اور بین الاقوامی منڈیوں میں    خصوصی پروموشن اسکمیں چلائی ہیں جن میں  علاقے کی گوناگونیت ،  سیاحتی مصنوعات  اور اس کے    قیمتی کلچر کو  اجاگر کیا گیا ہے۔سیاحت کی وزارت نے  شمال مشرقی خطے میں   سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے میں  ہنر مند افراد ی قوت فراہم کرنے کے لئے ہوٹل منجمنٹس  اینڈ فوڈ کرافٹ انسٹی ٹیوٹس بھی  قائم  کئے ہیں۔

وزارت کی  ان کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں  اور علاقے میں  غیر ملکی   سیاحوں کی آمد میں   ہر برس اضافہ ہوتا ہے۔  2017 کے دوران کل ملاکر   1.69 لاکھ  غیر ملکی سیاح  یہاں آئے تھے جب کہ   2016 میں یہ تعداد 1.45 لاکھ تھی  جس سے   16.5 فی صد اضافہ کا اظہار ہوتا ہے۔2017 سال کے دوران   ملک کی سیاحوں کی     تعداد  95.47 لاکھ تک پہنچ گئی۔ جبکہ   2016 میں یہ تعداد  77.71 لاکھ تھی۔ اس سے  22.8 فی صد  اضافے کی عکاسی ہوتی ہے۔   اس کے نتیجے میں   سیاحوں کی  زیادہ  تعداد میں آمد سے   علاقے کی  مقامی آبادی کے لئے   روزگار کے بہتر مواقع   پیدا ہوئے ہیں۔

سودیش درشن اسکیم    ملک میں   منصوبہ بند طریقے سے اور ترجیحی بنیاد پر   موضوعاتی  سرکٹوں  کی ترقی کے لئے   وزارت سیاحت کی  ایک  اہم اسکیم ہے۔   اس اسکیم کے تحت حکومت  ملک میں   معیاری  بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہےجس کا مقصد  سیاحوں کو  بہتر   تجربات  اور سہولتیں فراہم کرنا ہےا ور دوسری طرف  اقتصادی ترقی کو بھی بڑھاوا دینا ہے۔  یہ اسکیم 15-2014 میں شروع کی گئی تھی  اور  آج کی تاریخ تک   وزات نے 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کے لئے    5932.05کروڑ روپے کی لاگت کے 74 پروجیکٹوں کی منظوری دی ہے۔  امید ہے کہ ان میں سے بیشتر پروجیکٹ اس سال  مکمل ہوجائیں گے۔  اسکیم کے تحت  آج تک 9 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جاچکا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More