نئی دلّی: حکومت ہند کی جانب سے موجودہ انکم ٹیکس ایکٹ ، 1961 پر نظر ثانی اور ملک کی اقتصادی ضروریات کے عین مطابق نئی براہ راست ٹیکس قانون سازی کا مسودہ تیار کرنے کے لئے نومبر ، 2017 میں ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی تھی ، اس ٹاسک فورس کو اپنی رپورٹ حکومت ہند کو چھ ماہ میں پیش کرنی تھی ۔
حکومت نے اب اس ٹاسک فورس کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کردی ہے ۔