17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نئی دہلی میں تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ہند اورکینیڈا کے مابین چوتھے سالانہ مذاکرات کا انعقاد

4th Annual India-Canada Ministerial Dialogue on Trade and Investment Held in New Delhi
Urdu News

 نئی دہلی؍ تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ہند اور کینیڈا کے مابین چوتھے سالانہ مذاکرات آج نئی دہلی میں منعقد ہوئے۔ ہندوستانی وفد کی قیادت کامرس اور صنعت کے وزیر جناب سریش پربھو نے کی، جبکہ بین الاقوامی تجارت کے وزیر جناب فرانکوئس فلپ نے کینیڈا کے وفد کی قیادت کی۔ مذاکرات دوستانہ اور خوشگوار ماحول منعقد ہوئے۔ جس میں تجارت اور سرمایہ کاری کے معاملات کا احاطہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ موجودہ باہمی تجارت دنیا کی دو بڑی  اور مضبوط معیشتوں کے درمیان گنجائش سے کافی کم ہے۔حالانکہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے زبردست مواقع اور گنجائش موجود ہے۔

دونوں فریقوں نے اس بات کو مانا کہ اگست 2017 میں ہوئی ہندکینیڈا جامع اقتصادی شراکت داری سمجھوتہ (سی ای پی اے) کے دسویں راؤنڈ کے دوران کافی پیش رفت کی گئی تھی اور دونوں فریقوں نے مذاکرات کو جلد ایک منطقی انجام تک لے جانے کے لئے اپنے مضبوط عزم کا اظہار کیا۔ ہندوستان نے سی ای پی اے کے تحت خدمات کے جز کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ دونوں فریقوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ خدمات کے محاذ پر فہرستوں کا تبادلہ کیا جائے اور ہندوستان کی طرف سے اس بات کو دوہرا یا گیا کہ سی ای پی اے کے تحت خدمات کے لئےطرز تعمیر اہم توجہ کا شعبہ ہے اور مثبت عناصر پر کینیڈا کی طرف سےردعمل سے باہمی  فائدہ پہنچے گا۔ کینیڈا کی طرف سے یہ یقین دلایا گیا کہ وہ ایسے معاملات کی طرف توجہ دیں گے ، جن کا تعلق لوگوں کی نقل و حمل سے ہوگا۔ وزراء نے اعلیٰ مذاکرات کاروں کو ہدایت کی دی کہ وہ سمجھوتے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کریں اور ان کا پتہ لگائیں۔ دونوں فریقوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظاتی سمجھوتے کے تحت کی گئی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور اسے جلد تکمیل کرنے کے لئے اپنی امید کا اظہار کیا۔

دونوں فریقوں نے آپسی فائدے کے لئے متعلقہ ایجنسیوں کے درمیان ممکنہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ساتھ ہی ساتھ ایسی ایجنسیوں کو تلاش کرنے پر بھی بات کی ، جس سے آپسی تجارتی مفادات کو فروغ دینے کے لئے راست اور بلاواسطہ تعاون حاصل ہو سکے۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ  انڈیا ایکسپورٹ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن لمٹیڈ اور کینیڈاکے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ کینیڈا کے ذریعے برآمدات کے قرض کے انشورنس کے شعبے میں اشتراک  کاپتہ لگایا  جائے۔ دونوں ای سی جی سی لمٹیڈ اور ای ڈی سی ایک بین الاقوامی ایسوسی ایشن بیرنے یونین کے ممبر ہیں اور یہ بین الاقوامی ایسوسی ایشن ایک گلوبل ایکسپورٹ اور سرمایہ کاری انشورنس صنعت ہے۔ کینیڈا نے اپنے کینیڈیائی کمرشیل کارپوریشن کے ساتھ ممکنہ تعاون کے لئے بھی تجویز پیش کی۔

جن دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں سی ای او فورم میکینزم کو جلد ادارہ جاتی بنانا اور دالوں کی دریافت کی توسیع کا معاملہ شامل ہے۔ دالوں کے معاملے پر کامرس اور صنعت کے وزیر نےآندھرا پردیش میں فروری 2017 میں ہونے والے شراکت داری چوٹی کانفرنس میں کینیڈا کے وفد کو دعوت دی تھی اور ایک ساجھیدار ملک بننے کے لئے کینیڈا کو مدعو کیا تھا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More