19.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نئے ہندستان کے لیے ڈیٹا سے متعلق بین الاقوامی گول میز کانفرنس 9-10 جولائی 2018 کو منعقد ہوگی

Urdu News

نئی دلّی: اعداد وشمار اور پروگرام نفاذ سے متعلق وزارت 9، 10 جولائی کو نئی دلّی میں دو روزہ بین الاقوامی گول میز کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے۔۔ اس گول میز کانفرنس کا مقصد ہندوستان میں اعداد وشمار سے متعلق نظام کی بہتری کے لیے اختراعی تصورات کی نشاندہی کرنا ہے۔ ایسا کرتے ہوئے ترقی یافتہ ممالک مثلاً کناڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا جیسے ممالک میں اپنائے گئے بہترین طریقہ کار سے مستفید ہونا ہے۔ اس طرح کی کانفرنس کا انعقاد ہندوستان میں پہلی بار ہو رہا ہے۔

مذکورہ کانفرنس کا افتتاح اعداد وشمار اور پروگرام نفاذ کے وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا وزیر مملکت جناب وجے گوئل اور اعداد وشمار اور پروگرام نفاذ کے سکریٹری جناب کے وی اِیپن کی موجودگی میں کریں گے۔ اس تقریب میں ماہر اعداد وشمار جناب انل اروڑا، کناڈا کے ماہر اعداد وشمار، جوناتھن پالمر، اعداد وشمار کے آسٹریلیائی بیورو کے ڈپٹی ماہر اعداد وشمار جناب جنید احمد، ہندوستان کے لیے عالمی بینک کے  کنٹری ڈائریکٹر، ماہر اعداد وشمار اور حکومت ہند  کے اعلیٰ حکام اس کانفرنس میں موجود رہیں گے۔ برطانیہ کے چیف ماہر اعداد وشمار جناب جون پولنجر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ہندوستانی معیشت کے ماہر ڈاکٹر بیبیک ڈبرائے، وزیر اعظم کے معاشی مشاورتی کونسل کے چیئر پرسن اور نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر آربی برمن، قومی اعداد وشمار کے کمیشن کے چیئر پرسن ڈاکٹر پرنب سین، اعداد وشمار کے قومی کمیشن کے سابق چیئر پرسن اور پروفیسر ٹی سی اے اننت ہندوستان کے سابق چیف برائے اعداد وشمار بھی اس گول میز کانفرنس میں حصہ لے کر اس کی عزت افزائی کریں گے۔

اس کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی ایجنسیوں کے ماہرین اعداد وشمار سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کانفرنس میں ہندوستان کے اعداد وشمار کے نظام میں ا صلاحات سے متعلق عمل شروع کرنے کے بارے میں آرا پیش کی جائیں گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More