22.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو فارم سیکٹر کے معاملات پر 2 روزہ مشاورت کی قیادت کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو کل مہاراشٹر کے پونے میں ’’زراعت کو پائیدار اور منافع بخش بنانا‘‘ کے موضوع پر دو روزہ قومی مشاورت کا افتتاح کریں گے۔ یہ مشاورت 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے سے متعلق مختلف سطحوں پر جاری مباحثوں اور کوششوں کے پس منظر میں منعقد کی جارہی ہے۔

زراعت کے شعبے سے متعلق مختلف امور پر  دانشورانہ مشاورت میں زراعت کے مرکزی وزیر جناب رادھاموہن سنگھ ، مہاراشٹر کے وزیراعلی دویندر فڑنویس ، زراعت کے سابق مرکزی وزیر  اور  بزرگ ماہر پارلیمنٹ شرد پوار ، آندھرا پردیش کے سابق وزیر زراعت جناب وی سوبھانند ریسورا  راؤ ،  ممتاز زرعی سائنس داں پروفیسر ایم ایس سوامی ناتھن ، زراعت کے شعبے کے معروف ماہر اقتصادیات، پروفیسر اشوک گلاٹی ، مرکزی حکومت کی آئی سی اے آر جیسی ایجنسیاں ، سائنس داں ،  کسان یونینوں کے نمائندے ، سی آئی آئی ، فکی ، نیفیڈ اور دیگر متعلقہ شعبوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

 اس دو روزہ مشاورت کا انعقاد سری وائی کنٹھا مہتا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کوآپریٹو منیجمنٹ پونے  اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن(آئی آئی پی اے)  کے ذریعہ کیا جارہا ہے جس کے نائب صدرجمہوریہ چیئرمین بھی ہیں۔

 دو روزہ مشاورت میں 6  موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی جن میں ایک بہتر پالیسی فریم ورک تیار کرنا زیادہ قدر والی زراعت کے لئے  کھیتی کے تنوع میں توسیع کرنا، مارکیٹنگ اور زرعی لاجسٹک ، زرعی تجارتی پالیسی ، ٹیکنالوجی کی  لیبارٹری سے کھیتوں میں منتقلی اور زرعی قرض اور انشورنس شامل ہیں۔

آئی آئی  پی اے کے ذریعے تیار کردہ کنسپٹ پیپر میں کسانوں کی زندگی میں زبردست تبدیلی لانے کی خاطر حکمرانی میں جدت پیدا کرنا اور کھیتی کی پالیسیوں اور پروگراموں کو مزید بہتر بناکر مواقع پیدا کرنے پر زور دیا گیان ہے۔ اس دو روزہ کانفرنس کے نتیجے میں کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کی خاطر موجودہ پالیسیوں اور  پروگراموں کو بہتر بنانے کے لئے عملی سفارشات کی جائیں گی۔ مشاورت کے شرکاء موجودہ پالیسی فریم ورک میں امتیازات پر بھی توجہ مرکوز کریں گے اور اسے زیادہ متوازن بنانے کے لئے  طریقہ کار تجویز کریں گے۔

اس دو روزہ مشاورت کے اختتامی اجلاس کی صدارت زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر رادھاموہن سنگھ کریں گے۔

زرعی سیکٹر سے متعلق امور پر قومی مشاورت نائب صدرجمہوریہ کے ایما پر آئی آئی پی اے کے ذریعے قومی سطح کی مشاورت کی سیریز ’’سوراجیہ سے سوراجیہ تک‘‘ کا دوسرا حصہ ہے۔ اس سے پہلے یہ مشاورت ’’ مقامی خود حکمرانی کو مستحکم کرنا ‘‘ کا انعقاد اس سال مارچ میں حیدرآباد میں کیا گیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More