26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدرجمہوریہ ممبئی میں یوگا کے بین الاقوامی دن کی تقریب میں شرکت کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو کو  ممبئی میں باندرہ  ری کلیمیشن سی لنک پرومنیڈ میں ہونے والی یوگا کے بین الاقوامی دن 2018 کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دویندر فڑنویس بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے جس کا انعقاد ممبئی کی ایک رضاکار تنظیم کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔

اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ یوگا انسانی صحت اور بہبود کے لئے ایک جامع طریقہ کار ہے، اقوام متحدہ نے 21 جون کو  یوگا کا بین الاقوامی دن قرار دیا ہے۔ 2015 میں 21 جون کو  منعقد ہونے والے پہلے بین الاقوامی یوم یوگا کے بعد سے یہ  دن ہر سال دنیا کے بہت سے ملکوں میں منایا جارہا ہے جس میں یوگا کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کی جاتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More