Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدرجمہوریہ نے جارج فرنانڈیز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے  سابق وزیر دفاع اور ممتاز سیاست داں جناب جارج فرنانڈیز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک پیغام میں کہا کہ ایک طویل مدت سے سوشلسٹ ٹریڈ یونینوں کے علم بردار  اور ایک غیر معمولی رکن پارلیمنٹ جناب فرنانڈیز نے  سماج کے غریب اور پچھڑے طبقات کو بااختیار بنانے کے لئے انتھک کام کیا ہے۔ وہ  ایک قابل ایڈمنسٹریٹر تھے اور انہوں نے مرکزی وزیر کے طور پر اہم قلمدان سنبھالے تھے۔

نائب صدرجمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے سابق  وزیر دفاع جناب جارج فرنانڈیز کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔ جناب فرنانڈیز ایک کثیر جہتی شخصیت تھے۔ ایک طویل مدت تک سوشلسٹ  اور ٹریڈ یونینوں کے حامی اور ایک ممتاز پارلمنٹیرین تھے اور انہوں نے  سماج کے غریب اور پچھڑے طبقوں کو بااختیار بنانے کے لئے انتھک کام کیا ہے۔ وہ  جمہوریت کے علمبردار تھے اور  انہوں نے ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف لڑائی لڑی۔ وہ ایک قابل ایڈمنسٹریٹر تھے اور انہوں نے مرکزی وزیر کی حیثیت سے اہم قلم دان سنبھالے۔

دکھ کی اس گھڑی میں میں اپنی جانب سے تعزیت پیش کرتا ہوں اور بھگوان سے دعا کرتا ہوں کہ  وہ آنجہانی لیڈر کے اہل خانہ، دوستوں اور عقیدت مندوں کو  اس  نقصان کو برداشت کرنے کی قوت اور ہمت عطا فرمائے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More